گوشت آدھا کلو
دہی آدھی پیالی
بیسن دو کھانے کے چمچ
ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ
پیاز ایک باریک کٹی ہوئ
سونف آدھا چاۓ کا چمچ
زیرہ آدھا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
تیل دو کھانے کے چمچ
ثابت مرچ پانچ عدد
ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ
کوئلہ ایک ٹکڑا
روٹی ایک ٹکڑا؎
ترکیب؛
گوشت دھو کر اس مین لہسن ادرک پسا ہوا نمک لگا کر مکس کریں اب اس میں باقی مصالحے پیس کر باریک ملا دیں ساتھ میں بیسن اور دہی بھی لگا دیں
اب اسے دو گھنٹے فریج میں رکھ دیں۔اب الگ کڑاہی میں آئل گرم کر کے پیاز فرائ کریں اب اس میں گوشت ڈال کر دو منٹ بھونیں پھر پانی ڈال کر گلنے دیں جب گل جاۓ تو تیز آنچ پر بھون کر آئل اوپر آنے تک پکائیں ۔پھر ایک کوئلہ لے کر سلگائیں گرم ہو جائے تو روٹی کے ٹکڑے پر رکھ کر کڑاہی میں رکھ کہ اوپر سے دو قطرہ تیل ٹپکا دیں۔اور ڈھک دیں پانچ منٹ بعد کوئلہ نکال لیں روٹی سمیت ۔
Bookmarks