امید کرتا ہوں تمام ممبرز خیریت سے ہوں گے پہلے تو میں سب سے معذرت چاہتا ہوں کہ وقت کی کمی کی وجہ سے میں کافی عرصے سے کو تھریڈ نہیں بنا پایا
آج ٹائم ملا تو سوچا ایک اچھا سا تھریڈ پیش کروں مجھے امید ہےکہ یہ تھریڈ تمام ممبرز کو بہت پسند آئے گا
فارم پر اکثر ممبرز یہ سوال کرتے ہیں کہ ان کے موبائل پر انٹرنیٹ آن کرتے ہی کافی ایڈز آنا شروع ہو جاتے ہیں اور ایڈز آنا بند ہی نہیں ہوتےاور موبائل سست
ہو جاتا ہے اسکے علاوہ طرح طرح کی ایپس خود با خود انسٹال ہونا شروع ہو جاتی ہیں لو بجٹ موبائلز کی میموری فل کردیتی ہیں اور موبائل میں وائرسز آنا سٹارت ہوجاتے ہیں میں نے فارم پر بہت بار یہ سوالات دیکھے اور کافی ممبرز اس مسئلے کی وجہ سے بہت پریشان نظر آئے کیونکہ یہ اینڈرائڈ موبائل کے لئے ایک بہت بڑا سر درد ہے کافی ممبرز نے یہ سوالات پوچھے ہیں لیکن کوئی تسلی بخش طریقہ نہیں بتایا کسی نے اور میرے کئی دوست بھی اسکا شکار ہوئے تو مجھے آخر کار اسکا حل مل ہی گیا اور میں نے یہ ضروری سمجھا کی اس تھریڈ کو لازمی بنایا جائے تو اب ہم تھریڈ کی طرف چلتے ہیں
Ghost Virus
گھوسٹ وائرس اینڈرائڈ موبائل کا ایک ایساٹراجن یا وائرس ہے جو اکشر ممبرز کی اپنی ہی غلطی کی وجہ سے موبائل میں داخل ہو جاتا ہے اسکی کئی وجوہات ہیں
کسی وائرس زدہ ویب سائٹ پر ایڈ دیکھنا جس میں لکھا ہو کی آپکے موبائل میں خطرناک وائرس موجود ہے ختم کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور پھر جیسے ہی آپ کلک کرتے ہیں تو وائرس جناب آپ کے موبائل کی سسٹم ایپس میں جا کر انسٹال ہو جاتا ہے جسے ان انسٹال کرنا بھی نا ممکن ہے اور وہ انسٹال ہوتے ہی اور بھی کئی ٹراجن اور وائرسز اپ کے موبائل میں انسٹال کرنے شروع کر دیتا ہے اور جب بھی آپ نیٹ آن کریں گے تو آپکی سکرین پر بس ایڈز ہی ایڈز آئیں گے اور آپ کو طرح طرح کے ایررز شو ہوں گے آپکی کئی ایپس کام کرنا بند کردیں گی آپکا قیمتی ڈیٹا چوری ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
دوسری سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کچھ لوگ غیر میعاری اے پی کے انسٹال کرتے ہیں جو کہ اصل میں وائرس ہی ہوتا ہے اور انسٹال ہوتے ہی کام دکھانا شروع کردیتا ہے۔
تیسری وجہ کئی لوگ گوگل کے پلے سٹور کو چھوڑ کر غیر معیاری اور انفیکٹڈ ایپ سٹورز سے ایپس ڈاؤنلوڈ کرنے لگ جاتے ہیں یہ بھی ایک بہت بڑی وجہ ہے گھوسٹ وائرس کو موبائل میں داخل کرنے کی۔
اوپر بیان کی گئی تمام باتوں کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں اور ان کو کرنے سے ہمیشہ گریز کریں امید ہے آپ تمام ممبرز ان باتوں پر غور کریں گے اور ان سے بچاؤ کریں گے ۔
اب چلتے ہیں اصل ٹاپک کی طرف کی ان وائرسز سے کیسے بچا جائے اور اگر غلطی سے یہ وائرس آ بھی جائے تو کیسے اپنے اینڈرائڈ موبائل کو ان سے پاک کیا جائے۔
ان وائرسز سے بچنے کے لئے آپکو ہمیشہ اپنے موبائل میں ایک اچھا اینٹی وائرس انسٹال رکھنا چاہئے ذیل میں کچھ معیاری اینٹی وایرسز کی لسٹ دے رہا ہوں آپکو جو بہتر لگے آپ اسے اپنے موبائل میں ہمیشہ انسٹال رکھیں
cheetah mobile cm security :1
bitdeffender mobile security:2
eset mobile security :3
360 antivirus:4
آپکو ان میں سے جو اچھا لگا اسے انسٹال کرلیں اور ہمیشہ ایکٹِو رکھیں لیکن میں آپ سب کو سی ایم سکیورٹی اینٹی وائرس انسٹال کرنے کا مشورہ دوں گا کیونکہ یہ مفت دستیاب ہے اور بہت مشہور اور قابل اعتبار اینٹی وائرس ہے اور میں اسے پچھلے 1 سال سے استعمال کر رہا ہوں
اب چلتے ہیں ٹاپک کیطرف کہ اگر خدانخواستہ آپ کے موبائل میں یہ خطرناک وائرس گھس جائے تو اسے ٹھیک کیسے کرنا ہے
تو دوستوں بہت زیادہ ریسرچ اور محنت کے بعد مجھے یہ ایپ ملی ہے اس ایپ کو انفیکٹڈ موبائل میں انسٹال کریں اوپن کریں اور سکین کو کلک کردیں سکین ہونے کے بعد آپکے موبائل میں موجود تمام وائرسز کو شو کردے گا بس آپ نے کِل کے بٹن کو پریس کرنا ہے اور یہ آپ کے موبائل میں موجود ضدی وائرس کو ختم کر دے گا اور ایک بات کے اس ایپ کو استعمال کرنے کے لئے آپ کا موبائل روٹ ہونا لازمی ہے روٹ کے بغیر یہ کام نہیں کرے گا روٹ کرنے کے لئے کنگ روٹ ایپ استعمال کریں
ایپ سکرین شاٹس
میڈیا فائر سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
ڈیٹا فائل ہوسٹ سے ڈاؤنلوڈ یہاں سے کریں
پلے سٹور لنک
اسی کے ساتھ آج کا تھریڈ اختتام کو پہنچا اگر پسند آئے تو تھینکس پریس کرنا مت بھولیں
کوئی بات پوچھنی ہو تو پوچھ سکتے ہیں میں جہاں تک ہو سکا جواب دینے کی کوشش کروں گا
اور مجھے اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں
آپکا مخلص
عبدالباسط
سپر کنگ
Bookmarks