معروف چینی کمپنی ہیواوے نے پہلی بار اپنا ونڈوز ٹیبلیٹ متعارف کرا دیا ہے۔
ہیواوے نے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران سرفیس پرو کی طرز پر 12 انچ کا ونڈوز 10 ٹیبلیٹ متعارف کرایا ہے جس کے ساتھ الگ سے کی بورڈ کور اور پریشر سینسیٹو اسٹائلوس بھی صارفین خرید کر استعمال کرسکتے ہیں۔
میٹ بک نامی اس ٹیبلیٹ کی قیمت 699 ڈالرز رکھی گئی ہے جس کے ساتھ ایم تھری پروسیسر، 4 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج جیسے بنیادی فیچرز ہیں۔
اس کا کی بورڈ 129 ڈالرز جبکہ اسٹائلوس 69 ڈالرز کا ہوگا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ٹیبلیٹ کو مارچ میں ایشیائ، یورپ اور شمالی امریکا میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا تاہم کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
یہ ٹیبلیٹ گرے اور گولڈن رنگوں میں دستیاب ہوگا جبکہ اس کا وزن 640 گرام ہے اور یہ کافی پتلا ہے۔
2160x1440 اسکرین کے ساتھ اس کا ڈیزائن دیکھنے میں تو زبردست ہے اور ہاں اس میں فنگر پرنٹ ریڈر بھی موجود ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹری لگاتا کام کرنے پر 10 گھنٹے تک چل سکتی ہے جبکہ یو ایس بی سی کیبل کے ذریعے اسے برق رفتار سے چارج بھی کیا جاسکتا ہے۔
ا
Bookmarks