1۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا” اے علی ! ایک نظر کے بعد دوسری نظر نہ ڈالنا۔ پہلی نگاہ (جو بلا ارادہ پڑ گئی) معاف ہے مگر دوسری نہیں “ ۔مسند احمد ۔ ترمذی
2۔ حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا ” اچانک نگاہ پڑ جائے تو کیا کروں ۔ فرمایا فوراً نگاہ پھیر لو یا نیچی کر لو“ ۔مسلم ، ترمذی ، ابوداؤد، نسائی
3۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس مسلمان کی نگاہ کسی عورت کے حسن پر پڑے اور وہ نگاہ ہٹالے تو اللہ اس کی عبادت میں لطف اور لذت پیدا کردیتا ہے “ مسند احمد
4۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ نگاہ ابلیس کے زہریلے تیروں میں سے ایک تیر ہے ۔ جو شخص مجھ سے ڈر کر اس کی حفاظت کرے گا میں اس کے بدلے ایسا ایمان دوں گا جس کی حلاوت وہ اپنے دل میں پائے گا ۔ طبرانی
Bookmarks