السلام عليكم ورحمۃ الله وبرکاتہ
محترم خواتين ممبر اكثر خواتين اور خاص كر ميرى ہم عمر بہنوں كو وزن كا بڑھنا اور چربی كا ذياده ہونا اچھى نہیں لگتى اسى لئے میں ان كيلئے كچھ شيئر كرتى ہوں كہ اگر خدانحواستہ كچھ فائده نہ ہوا تو ان شاءالله نقصان بھى نہیں ہوگا
تو خواتين ممبر وزن كھٹانے اور چربی پگھلانے کيلئے شائد آپ نے کئی نسخے پڑھ یا سن رکھے ہوں گے لیکن آج ميں آپ کو چربی پگھلانے اور وزن كھٹانے کيلئے دنیا کا سب سے طاقتور ترين قدرتی نسخہ بتارہى ہوں
اجزاء
دو لیٹر صاف پانی
دو پارسلے کی گھٹیاں
تین عدد لیموں
بیکنگ سوڈا
اس كو بنانے کا طریقه لیموں پر بیکنگ سوڈا کو اچھی طرح مل کر دھولیں کہ لیموں پر موجود کیمیکل اترجائے اور وہ صاف ہوجائیں
پانی کو ابالنے کے بعد کمرے کى درجہ حرارت پر ٹھندا کریں
اب پارسلے اور لیموﺅں کو باریک باریک کاٹ کر پانی میں ڈال دیں اور پانی کو جار میں ڈال کر اچھی طرح بند کردیں
اور رات كو فریج میں اس پانی کو رکھ دیں اور اگلی صبح اچھی طرح ہلائیں اور خالی پیٹ سو ملی لیٹر پانی پی لیں
ان شاءالله وزن يعنى دبھلا پن اور چربی بھى كم ہوجائى گى
اگر آپ پارسلے كو نہیں جانتے تو پارسلے دھنئے کی طرح ایک بوٹی ہوتى ہے جو کہ آپ کو بآسانی کسی بھی اچھى سٹورز سے مل جاسكتى ہیں
شكريہ
Bookmarks