Sent from my iPhone using ITDunya.com mobile app
Sent from my iPhone using ITDunya.com mobile app
Sent from my iPhone using ITDunya.com mobile app
Sent from my iPhone using ITDunya.com, Pakistani Urdu Forum
Sent from my iPhone using ITDunya.com, Pakistani Urdu Forum
نيوز الرٹ
گجرات ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بھمبر روڈ پر شہری کی کروڑوں روپے مالیتی اراضی ہتھیانے کیلئے جعلسازی سے کاغذات تیار کرنے، رجسٹری اور انتقال کرنے پر تحصیلدار گجرات گلزار احمد، گرداور محمد اکرم،پٹواری احسن اور انکے 2پرائیویٹ ساتھیوں طاہرعباس عرف عدنان اورشاہین اختر شاہ کے خلاف انٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرانے کا حکم دے دیا ہے، تحصیلدار اور ریونیو اہلکاروں کو فوری طور پر انکے عہدوں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ کچھ عرصہ قبل وفات پانے والے فدا حسین کی ملکیتی بھمبرروڈ پر واقع کروڑوں روپے مالیتی اراضی مرحوم کے وارثان کے نام منتقل کرنے کی بجائے شاہین اختر شاہ نامی شخص کے نام ٹرانسفر کر دی ہے اس مقصد کیلئے جعلی کاغذات تیار کرکے اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے تحصیلداراورعملہ کی مدد سے رجسٹری اور انتقال بھی کر دیا گیا ہے ۔ کروڑوں روپے مالیتی اس اراضی کو شاہین اختر شاہ کے نام منتقل کرنے کیلئے جعلی کاغذات طاہر عباس عرف عدنان نامی جعلساز نے تیار کئے ہیں جبکہ تحصیلدار گجرات گلزار احمد، گرداور محمد اکرم اور پٹواری حلقہ احسن بھی اراضی ہتھیانے کیلئے انکے ساتھ ملوث اور معاون ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر انکوائری کے احکامات جاری کر دیے اور اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کر دیا جنہوں نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتا ل کی اور موقع پر پہنچ کر بیانات بھی قلمبند کئے اور اپنی رپورٹ میں تحصیلدار، گرداور، پٹواری، اور انکے ساتھیوں جعلی کاغذات تیار کرنیوالے طاہر عباس عرف عدنان اور اراضی اپنے نام ٹرانسفر کرانیوالے شاہین اختر شاہ کو قصوروار قرار دے دیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سخت ایکشن لیتے ہوئے تحصیلدار گلزار احمد، ریونیو اہلکاروں گرداور اکرم، پٹواری احسن کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا اور تحصیلدار، گرداور، پٹواری، جعلی کاغذات تیار کرنیوالے طاہر عباس عرف عدنان اور اراضی اپنے نام منتقل کرانے والے شاہین اختر کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے خبردار کیا ہے کہ کرپشن میں ملوث عناصر کے ساتھ ہرگز کوئی رعایت نہیں ہوگی اور ایسے عناصر کو نشان عبرت بنادیا

Bookmarks