آئی ٹی ڈی کے پیارے دوستو۔
آج میں آپ کے لیے ایک نئے تھریڈ کے ساتھ حاضر ہوں۔
آج میں آپ کو ونڈوز میں آئی پی ایڈریس تبدیل کرنے کے بارے میں بتاؤں گا۔
گو کہ اس کا استعمال عام بندہ نہیں کرتا لیکن پھر بھی اس کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔
جو کہ ہوم اور چھوٹے چھوٹےنیٹ ورک میں ہوتی ہے۔یہ ورکنگ ونڈوز 7، 8 اور 10 کی ہے۔
تو اس کے لیے سب سے پہلے آپ اپنے کمپیوٹر کی رن آپشن میں جا کر اس سکرین شاٹ کے مطابق لکھیں۔
اور اینٹر دبا دیں۔ یا پھر اوپر آپ کو فولڈر نظر آ رہا ہو گا اس پر کلک کر دیں۔
اب آپ کے سامنے نیٹ ورک اینڈ شیئرنگ سینٹر کھل جائے گا۔ یہاں آپ نے چینج اڈاپٹر سیٹنگز پر کلک کرنا ہے۔
اب جو ونڈو کھلے گی اس میں لوکل ایریا کنکشن پر رائٹ کلک کریں اور پھر پراپرٹی پر کلک کریں۔
اب آپ کے سامنے اس طرح کی ونڈو کھلے گی۔آپ نے اس سکرین شاٹ کے مطابق
Internet Protocol Version 4 (TCP/IPv4)
کو ہائی لائٹ کرنا ہے اور پھر پراپرٹی پر کلک کرنا ہے۔
اب آپ کے سامنے اس طرح کی ونڈو کھلے گی۔ یہاں آپ آئی پی ایڈریس تبدیل کر سکتے ہیں۔
اس میں ایک گھر میں کلاس سی کی نیٹ ورکنگ کے لیے سیٹنگز دی گئی ہیں اور گوگل ڈی این ایس۔
یہاں میں یہ بھی بتا تا چلوں کہ اگر آپ کسی نیٹ ورک سے منسلک ہیں اور جو آئی پی اس سکرین پر نظر آ رہا ہو گا وہ آٹو میٹکلی کنفگرڈ ہوا ہو گا۔ اگر آپ اس میں چھیڑ چھاڑ کریں گے تو آپ کے پہلے نیٹ ورک کی سیٹنگ خراب ہو سکتی ہے۔ لیکن جب آپ دوبارہ اس نیٹ ورک سے کنیکٹ کریں گے تو سیٹنگ دوبارہ ایڈجسٹ ہو جائے گی۔
اگر آپ کا سسٹم کسی آفس سرور کے ساتھ منسلک ہے تو اس میں بھی پرابلم آ سکتی ہے۔ کیوں کہ آفس سرورز میں ہر یوزر کو مختلف آئی پی دیا گیا ہوتا ہے۔ اس لیے اس سیٹنگز کو چھیڑ چھاڑ کرنے سے پہلے اس کا سکرین شاٹ لے کر محفوظ کر لیں۔ تا کہ دوبارہ وہی سیٹنگز کرنے میں آسانی رہے۔
امید ہے آپ سب کو آئی پی ایڈریس تبدیل کرنے کے بارے میں اگاہی مل گئی ہو گی۔ اب مجھے اجازت دیں۔ فی امان اللہ۔
Bookmarks