وکی لیکس نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی جانب سے ہیکنگ میں استعمال ہونے والے خفیہ ہتھیاروں کی تفصیلات کو جاری کیا ہے۔
وکی لیکس کی جانب سے شائع کیے جانے والے ہیکنگ کے مبینہ ہتھیاروں میں ونڈوز، اینڈرائڈ، ایپل کے آئی او سی آپریٹنگ سٹسم، او ایس ایکس، لینکس کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ روٹرز کو متاثر کرنے والے وائرس یا نقصان دے سافٹ وئیر بھی شامل ہیں۔
وکی لیکس کے مطابق ہیکنگ میں استعمال ہونے والے چند سافٹ وئیر سی آئی اے نے خود ہی تیار کیے ہیں تاہم برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے بارے میں اطلاع ہے کہ اس نے
سام سنگ کے ٹی وی سیٹس کی ہیکنگ میں استعمال ہونے والے جاسوسی کے سافٹ ویئر کو تیار کرنے میں مدد کی تھی۔
اس کے علاوہ
سام سنگ، ایچ ٹی سی، سونی کی تیار کردہ مصنوعات ہیکنگ میں متاثر ہوئی جس کی مدد سے سی آئی اے واٹس ایپ، سگنل، ٹیلی گرام، ویئبو اور چیٹ کی دیگر ایپس پر ہونے والی چیٹ یا بات چیت کو پڑھ سکتی ہے۔
دستاویزات کے مطابق ٹی وی سیٹ خفیہ طور پر آوازیں ریکارڈ کرتا اور بعد میں انٹرنیٹ کے ذریعے سی آئی اے کے کمپیوٹر کو منتقل کر دی جاتیں۔
حوالہ بی بی سی اردو
http://www.bbc.com/urdu/world-39201220
جبکہ کمپنی کا کہنا ہے
سام سنگ کمپنی نے کہا ہے کہ 'اپنے صارفین کی نجی معلومات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہمیں اس معاملے کا علم ہے اور ہم اسے جلد حل کر دیں گے۔
وکی لیکس کے مطابق ہیکنگ میں استعمال ہونے والے چند سافٹ وئیر سی آئی اے نے خود ہی تیار کیے ہیں تاہم برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کے بارے میں اطلاع ہے کہ اس نے
سام سنگ کے ٹی وی سیٹس کی ہیکنگ میں استعمال ہونے والے جاسوسی کے سافٹ ویئر کو تیار کرنے میں مدد کی تھی
http://www.ptv.com.pk/public/userVie...ewsDetail/7754
Bookmarks