السلام علیکم۔
ڈئیر آئی ٹی ڈی ممبران
جیسا کہ ہر سیکشن کے لئے کچھ ضروری باتیں اور رولز ہوتے ہیں۔
اسی طرح اس سیکشن کی چند ضروری باتیں یہاں آپ سب کے لئے لکھی جا رہی ہیں۔
1-یہ سیکشن ہر پاکستانی کو اپنے جزبات، پاکستان سے محبت، آپ پاکستان کے لئے کیا سوچتے ہیں
آپ پاکستان کو کیسا دیکھنا چاہتے ہیں یہ سب شئیر کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔
اس سیکشن میں آپ پاکستان کی ہسٹری اور سچے واقعات بھی شئیر کر سکتے ہیں۔
آپ پاکستان کے لئے کیا کچھ کر رہے ہیں یا کرنا چاہتے ہیں وہ بھی شئیر کر سکتے ہیں۔
2ہر سیکشن کی طرح یہاں بھی کسی قسم کی سیاسی گفتگو اور کسی بھی ادارے کے خلاف لکھنا منع ہے۔
آپ کے الفاظ کا چناؤ جتنا خوبصورت ہو گا وہ آپ کی پاکستان سے اتنی ہی محبت ظاہر کرے گا۔
3 اس سیکشن میں بھی سپمننگ کی اجازت نہیں ہے۔ اس لئے کسی دوسرے فورم یا ویب سائٹ سے کوئی چیز کاپی کر کے یہاں پیسٹ نہ کریں۔
اس طرح کے تھریڈ ڈیلیٹ کر دئے جائیں گے۔
4آپ اس سال کی تازہ ترین تصاویر جو جشن آزادی کے حوالے سے ہوں وہ بھی شئیر کر سکتے ہیں۔
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ اس موقع پر پورے ملک کو سجایا جاتا ہے۔ تو آپ بھی اپنے اپنے علاقے میں کس طرح جشن آزادی منا رہے ہیں
اس کی تصاویر بھی شئیر کر سکتے ہیں۔ تصاویر شئیر کرتے وقت اپنے علاقے کے بارے میں بھی ضرور لکھیں
کہ جو تصویر آپ شئیر کر رہے ہیں وہ کس علاقے کی ہے۔ تا کہ باقی ممبران بھی آپ کے علاقے میں منائے جانے والے جشن آزادی کے بارے میں جان سکیں۔
5سب سے خاص بات یہ کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان کی قومی زبان اردو ہے تو ہم سب کو چاہئے کہ اس سیکشن میں ہر تھریڈ اردو رسم الخط میں بنائیں۔
یہ بھی پاکستان سے آپ کی محبت کو ظاہر کرے گا کہ آپ اپنی قومی زبان کو فروغ دے رہے ہیں۔
لیکن آپ اپنی علاقائی زبان میں بھی پاکستان سے اپنی محبت کے جزبات شئیر کر سکتے ہیں۔
آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام
Bookmarks