ڈئیر آئی ٹی دنیا ممبرز کیسے ہیں؟ امید ہے سب ٹھیک اور ایمان کی بہترین
حالت میں ہونگے اور آئی ٹی دنیا سے علم حاصل کر رہے ہونگے۔
آج جمعتہ المبارک کا بابرکت دن ہے کم از کم دوسوبار درودشریف پڑھیں
ممبرز آج کا تھریڈ اینڈرائڈ فون کیلئے بہترین وال پیپرز ڈاؤنلوڈ کرنے کے متعلق ہے
اکثر ہمارے موبائلز میں اپنے وال پیپر موجود ہوتے ہیں جن میں سے کچھ آپ کو
پسند اور کچھ نہیں بھی ہوتے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم اور بھی اچھے اچھے وال پیپرز
لگا کر اپنے موبائل کو مزین کریں
جس کے لئیے ہم مختلف ویب سائٹس سے براؤزر کا استعمال کرتے ہوئے وال پیپر
ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں جن میں کچھ کوئی خاص کوالٹی ایچ ڈی بھی نہیں ہوتے
اور مختلف ویب سائٹ کے چکر الگ لگانے پڑتے ہیں
اس کام کیلئے بہت ساری ایپس بھی موجود ہیں جو کہ کوالٹی وال پیپر مہیا کرتی ہیں لیکن کئی بار
ایپس بھی ایسے مل جاتے ہیں جو صرف ڈویلپر نے مذاق کیا ہوتا ہے کوئی خاص وال پیپر نہیں ہوتے
بس اڈورٹائزمنٹ ہوتی ہے
آج میں آپکو اینڈرائڈ وال پیپرز والی ایک ایپ کا استعمال اور ایپ کا لنک دونگا
جہاں سے آپ سپر ایچ ڈی وال پیپر ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں اور بآسانی ایپ کے زریعے ہی سیٹ بھی
کرسکتے ہیں اس ایپ میں آپ اپنی پسند کے مطابق سیکشن سیلیکٹ کرکے وال پیپرز سرچ کر سکتے ہیں
اپنے پسندیدہ وال پیپر کو ایک کلک پر ڈاؤنلوڈ اور ایک کلک پر ہی سیٹ کیا جا سکتا ہے
تو سب سے پہلے ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کرلیں پھر میں آپکو اسکا طریقہ استعمال بتاتا ہوں جوکہ بہت آسان ہے
ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے نیچے دئیے گئے بٹن پر کلک کریں
اب انسٹال کرلیں اور اوپن کریں اوپن کرنے پر آپ کے سامنے نیچے دی گئی سکرین کی طرح کی
پر کلک کرنا ہے Get Started سکرین نظر آئے گی آپ نے یہاں سے
اسکے بعد نیچے دی گئی سکرین جیسی سکرین شو ہوگی اپنی مرضی کا وال پیپر سیلیکٹ یا سرچ کرکے سیلیکٹ کرلیں
اب وال پیپر فل شو ہو جائے گا نیچے دی سکرین کی طرح اب یہاں دو بٹن ہونگے آپ نے ڈاؤنلود پر کلک
کرکے وال پیپر کا سائز سیلیکٹ کر لینا ہے
اب آپ کا وال پیپر ڈاؤنلوڈ ہو جائے گا کچھ ہی سیکنڈز میں اب اس بار آپ نے وہیں پر موجود
سیٹ کے بٹن پر کلک کرنا ہے نیچے دی گئی سکرین کی طرح
لیں جی اپ کا وال پیپر آپکی موبائل سکرین پر سیٹ ہو چکا ہے اور گیلری میں سیو بھی ہو چکا ہے
امید ہے آپ کو تھریڈ پسند آیا ہوگا دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
Bookmarks