آئی ٹی دنیا ڈاٹ کوم کے پیارے بھائیو کیسے ہو آپ سب امید ہے آپ سب ٹھیک ٹھاک ہوں گے .
پیارے بھائیو میں آپ کا پیارا بھائی محمّد شاہزیب آج ایک بہت ہی اچھا کورس شروع کرنے والا ہوں .....
اس کورس میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ آپ اپنے موبائل کو کس طرح فلیش کر سکتے ہیں اور مکمل ڈیٹیل سے سمجھایا جاۓ گا .
امید ہے آپ کو یہ کورس اچھا لگے گا تو چلیے اللّه پاک کے پیارے نام سے شروع کرتے ہیں
Flashing Course Class 1
پیارے بھائیو آج میری پہلی کلاس ہے اور آج میں آپ کو بتاؤں گا کہ
1 : فلیشنگ کیا ہے اور آپ کو اس کی ضرورت کیوں پڑتی ہے
2 : فلیش کرنے کے نقصانات اور فوائد کیا ہیں
3 : موبائل فلیش کرنے کے لیے کن کن چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے
فلیشنگ کیا ہے اور ہمیں اس کی ضرورت کیوں پڑتی ہے
موبائل فلیش یعنی اپنے موبائل کا وائرس ختم کرنا آسان لفظوں میں اپنے موبائل کو بلکل نیو کر دینا اور اپنا موبائل میں اضافی چیزوں کو سسٹم میں شامل کرنا وغیرہ وغیرہ
آپ کو ایک آسان سی مثال میں سمجھا دیتا ہوں کہ :
جب آپ اپنے کمپیوٹر میں ایک ونڈو کرتے ہیں اور اگر آپ کے کمپیوٹر میں کوئی خرابی آجاۓ تو آپ دوبارہ ونڈو کرتے ہیں
بلکل اسی طرح سے اگر آپ کا موبائل خراب ہی جاۓ تو آپ اس کو فلیش کریں
موبائل کا خراب ہونا یعنی خود بخود موبائل اون اور اوف ہو جانا یا پھر سسٹم میں خود ہی ایپس کا انسٹال ہو جانا وغیرہ وغیرہ ..
آپ کو فلیش کی ضرورت اسی لیے پڑتی ہے تاکہ آپ اپنے موبائل کو ٹھیک کر سکیں یعنی دوسرے لفظوں میں موبائل کا سافٹ ویئر کرنا ...
اب آپ سمجھ گے ہوں گے کہ فلیش کیا ہے اور آپ کو فلیش کی ضرورت کیوں پڑتی ہے ....
اب میں آپ کو فلیش کے نقصانات بتاؤں گا ویسے اس کے کچھ خاص نقصانات تو نہیں لیکن پھر بھی ہیں ضرور ....
فلیش کرنے کے نقصانات کیا ہیں
● اگر آپ کسی غلط فلیش فائل کو انسٹال کریں گے تو آپ کے موبائل میں بہت سے پرابلمز آسکتے ہیں اور آپ کا موبائل بھی ڈیڈ ہو سکتا ہے ..
● موبائل فلیش کرنے سے موبائل کی وارنٹی بھی ختم ہو جاتی ہے .
● کبھی کبھی غلط رومز انسٹال کرنے سے آپ کا موبائل نیٹ ورک اور بیٹری ٹائمنگ پر بھی اثر پر سکتا ہے .
اب آپ نقصانات تو جان ہی چکے ہیں اب بات کرتے ہیں فلیش کے فوائد کی تو جاری رکھیے ...
فلیش کرنے کے فوائد کیا ہیں
● موبائل فلیش کرنے سے آپ اپنے موبائل کو کسی بھی ورژن پر اپ گریڈ کر سکتے ہیں اور داؤن گریڈ بھی کر سکتے ہیں .
● آپ اپنے موبائل کی کسی بھی پرابلم کو ٹھیک کر سکتے ہیں .
● آپ اپنے مرضی کا روم انسٹال کر کے موبائل کو خود ڈیزائن کر سکتے ہیں .
ایسے بہت سے فائدے ہیں جو کہ آپ اگے خود سمجھ جائیں گے ..
اب آپ فوائد اور نقصانات تو سمجھ ہی گے ہیں .....
اور اگر آپ چاہتے ہیں کے آپ کے موبائل کو کوئی بھی نقصان نا ہو تو میرے تمام کورس کو ضرور پڑھیں اور جلدی مت کریں .
میں یہ چیزیں آپ کو پہلے اس لیے بتا رہا ہوں تاکہ آپ کو فلیشنگ کے دوران کوئی پرابلم نا آئے ....
اب میں آپ کو بتاتا ہوں کے موبائل فلیش کرنے کے لیے آپ کو کن کن چیزوں کی ضرورت پر سکتی ہے ...
موبائل فلیشنگ کے دوران ان چیزوں کی ضرورت پڑے گی
● فلیشنگ کے لیے سب سے اہم چیز موبائل کو روٹ کرنا ہے اگر آپ کا موبائل روٹ نہیں ہو گا تو پھر موبائل فلیش بھی نہیں ہوگا ...
● کسٹم ریکوری انسٹال کرنا -- روٹ کے بعد سب سے اہم چیز ہے اگر یہ نا ہو تو بھی موبائل فلیش نہیں ہوتا ..
● اب اپنے فون کا بیک اپ کر لیں اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو آپ کے موبائل کا مکمل ڈیٹا ڈیلیٹ ہو جاۓ گا ..
● کسٹم روم اور اسٹاک روم کی فائلز
کسی بھی سافٹ ویئر کو موبائل میں انسٹال کرنے کے لیے ان کی ضرورت ہوتی ہے ان میں تمام ڈیٹا پہلے سے موجود ہوتا ہے ...
● ڈیٹا کیبل اور کمپیوٹر : کچھ موبائل آن لائن فلیش نہیں ہوتے ان کے لیے کمپیوٹر کی ضرورت ہوتی ہے ...
یہ پانچ چیزیں آپ کے پاس ہونی چاہیے اور ان کی تفصیل میں آپ کو سمجھا دوں گا آپ کورس جاری رکھیں ..
میں آپ کو بتاؤ گا کہ ان کا کیا کام ہوتا ہے اور ان کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے
دوستو آج کے لیے اتنا کی کافی ہے ......
کورس جاری رکھیے جلد اگلے کورس کے ساتھ حاضر ہوں گا ....
******* اللّه حافظ *********
Bookmarks