آٹی دنیا کی انتظامیہ اور اس فورم پر موجود ہر ایک ممبر کو محمد حسن کا سلام عرض ہے میں اس فورم میں کچھ دن پہلے ہی آیا ہوں کافی کچھ سمجھ چکا ہوں اور بہت کچھ باقی ہے دوستوں میں پچھلے دو سالوں سے ان لانن کام ڈہونڈ رہا ہوں پر اب تک ایسے ہی ہوں جیسے گنجا بالوں کو ترسے دوستوں اس فورم پر آ کر کچھ ڈھارس بندھانا شروع ہو گئی ہے دوستوں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ میری صحیح رہنمائی کریں گے اور مجھ کو شکریہ کا موقع دیں گے
اگر آپ میں سے کوئی دوست ان لائن کام کرتا ہے اور اس سےکچھ آمدن بھی حاصل کرتا ہےتو برائے مہربانی میری مدد کرے
اس فورم کا بنیادی مقصد بہت اچھا لگا کہ اردو رسم الخط میں لوگوں تک آٹی کی معلومات فراہم کرنا میں بذات خود اس طرح کے پلیٹ فارم کی تلاش میں تھا اور بحکمِ الٰہی آج یہاں تک تو آگیا ہوں اور آگے بھی بعد از خدا آپ دوستوں کی مدد سے منزل کا سفر زینہ بہ زینہ طے ہوتا جائے گا
آپ سب دوستوں کے جواب اور پیار کا منتظر رہوں گا
Bookmarks