السلام علیکم پیارے ممبرز
فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام بہت جلد صارفین کے لیے ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے جو ان کی کاروباری
زندگی کے لیے بھی خاصی فائدہ مند ثابت ہوگی۔
اب آپ اس ایپ پر لائیک اور کمنٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مطلوبہ چیزوں کے لیے
بُکنگ بھی کروا سکتے ہیں۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت مہیا کی جائے گی کہ وہ اپنی اپائنمنٹ بُک کرواسکیں
اور ساتھ ہی کاروباری افراد اس پر اپنا بزنس بھی چلا سکتے ہیں۔
اس ایپلیکیشن پر ‘ریویوز’ کا آپشن بھی شامل کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے، جہاں لوگ کسی
بھی چیز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرسکیں گے۔
انسٹاگرام کے ہیڈ آف بزنس جیمز کارلز کا کہنا تھا کہ ‘جب کوئی انسٹاگرام پر
اپائنمنٹ بُک کروائے گا، تو اس کے لیے لائیک یا فالو کا بٹن نہیں بلکہ ایکشن کا بٹن استعمال ہوگا’۔
Bookmarks