السلام علیکم۔
آئی ٹی ڈی کے پیارے ممبران آپ کے لیے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے کچھ اواتار دے رہا ہوں۔
جو ممبر چاہے اس میں سے استعمال کر سکتا ہے۔
وعلیکم السلام جناب
Thanks For Sharing These Adorable Avatars With Us
Very Nice
Thanks for sharing
السلام علیکم علامہ صاحب! برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں: ۱۔ کیا نیا اسلامی سال شروع ہونے پر مسلمانوں کو خیر و برکت کی دعا کے ساتھ مبارک باد دینا یا مبارک بادی کے پیغامات بھیجنا جائز ہے؟ ۲۔ اگر جائز ہے تو اسکا اسلامی طریقہ (دعا وغیرہ) کیا ہے؟ جزاک اللہ خیراََ
جواب:
نئے سال کی مبارکباد دینے والا اس بات پر خوش ہوتا ہے کہ اللہ نے ہمیں زندگی کا ایک اور سال بھی دکھا دیا ہے جس میں ہمیں توبہ اور نیک عمل کمانے کا مزید موقع میسر آسکتا ہے۔ یہ مبارکباد خوشی اور اللہ تعالیٰ کے شکر کا اظہار ہے۔ اس لیے نئے سال کی مبارکباد دینے میں کوئی حرج نہیں۔ ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کے جو چھ حقوق ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ جب اسے خوشی پہنچے تو اسے مبارک باد دے۔
حضرت عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ کی روایت جسے امام طبرانی نے الاوسط میں درج کیا‘ اس میں وہ فرماتے ہیں کہ:
كان أصحاب النبي صلی الله علیه وآله وسلم يتعلمون هذا الدعاء إذا دخلت السنة أو الشهر: اللهم أدخله علينا بالأمن والإيمان، والسلامة و الإسلام، و رضوان من الرحمن، و جواز من الشيطان.
(الطبراني، الأوسط: 6241)
نئے سال یا مہینے کی آمد پہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ایک دوسرے کو یہ دعا سکھاتے تھے: اے اللہ! ہمیں اس میں امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ داخل فرما۔ شیطان کے حملوں سے بچا اور رحمن کی رضامندی عطاء فرما۔
ایک سوال اور اس کا جواب پوسٹ کیا ہے۔
تمام ممبران ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد ضرور دیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ایکدوسرے کی سلامتی کی دعا بھی فرمائی جائے۔
شکریہ
اگر آپ اپنے سوال کو غور سے پڑھتے تو دونوں کی ضرورت کو محسوس نہ کرتے
خیر
نئے عیسوی سال کی آمد پر پیشگی میں آپ سب کو دلی مبارک باد
اور
اللہ پاک سے دعا ہے
اے اللہ! ہمیں اس آنے والے نئے عیسوی سال میں امن، ایمان، سلامتی اور اسلام کے ساتھ داخل فرما۔
شیطان کے حملوں سے بچا اور اپنی رضامندی عطاء فرما
ہمارے ملک پاکستان میں امن اور سلامتی فرما ہم سب میں اتحاد اور بھائی چارگی عطا فرما
اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کے صدقے میں
آمین
-۔-۔-۔-
شاہین بھائی ہمارے ساتھ اپنی یہ شئیرینگ شئیر کرنے کا بہت شکریہ
ﺷﺎﮨﯿﻦ ﺑﮭﺎﺋﯽ
ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﭘﻨﯽ ﯾﮧ ﺷﺌﯿﺮﯾﻨﮓ
ﺷﺌﯿﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﺑﮩﺖ ﺷﮑﺮﯾﮧ
تمام ممبران کا شکریہ۔
میرے تھریڈ کی پہلی تصویر پر یہ الفاظ لکھے ہیں۔
اپنے دل پر لکھ لیں پورے سال کا ہر دن سب سے بہتر ہے۔
لیکن نئے سال کے پہلے دن کی ہی مبارک دی جاتی ہے کہ اس دن سے نیا سال شروع ہو رہا ہے۔ اب وہ دن کوئی بھی ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ہاں اگر جمعہ کا دن ہو تو یہ باقی دنوں سے افضل ہے یہ بات اللہ تعالی نے خود کہی کہ مسلمانوں کے لئے جمعہ کا دن افضل ہے۔
نئے سال کی مبارک دینی چاہیے یا نہیں سال اسلامی ہو یا عیسویں اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ فرق صرف سوچنے والے کے ذہن میں ہوتا ہے کہ وہ کس چیز کو کس نظر سے دیکھتا اور سوچتا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالی ہر آنے والے نئے دن، مہینے اور سال کو مسلمانوں کے لئے امن و سلامتی والا بنا کر بھیجے ۔ رحمت اور درگزر والا بنا کر بھیجے اور تمام مسلمانوں کو نیکی کی ہدایت دے آمین۔
very nice g
HASIB ULLAH KHAN FROM ZKD BANNU
وعلیکم السلام۔
آپ کو بھی نئے سال کی مبارک ہو۔
Very nice sharing
موت ایک بے خبر ساتھی ہے
Bookmarks