السلام علیکم دوستو
میں آج آپ دوستوں کے ساته اپنا ایک بلاگ شئیر کرنا چاہتا ہوں
دوستو! میں کافی عرصہ پہلے بلاگنگ کرتا تها اور پارٹ ٹائم کے طور پر آنلائن کام بهی کرتا تها (اس کی تفصیل الگ موضوع ہے). پهر کچه سال پہلے میں نے اس فیلڈ سے علیحدگی اختیار کر لی
اب ایک بار پهر سے میں آنلائن کام کی فیلڈ میں واپس آیا ہوں اور یقیننا اب واپس نہیں جاونگا
اسی سلسلے میں ایک بلاگ بنایا ہے، بلکہ یوں کہنا مناسب ہو گا کہ بلاگ بنا رہا ہوں. کیونکہ یہ ابهی شروعاتی مراحل میں سے گزر رہا ہے
اس بلاگ پر میں نے بہت ساری تهیم لگا کر دیکهے ہیں اور تب جاکر موجودہ تهیم فائنل کیا ہے. آپ دوست اس تهیم کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں تاکہ مجهے اس سیلیکشن کے درست ہونے کے بارے میں معلوم ہو سکے
اس بلاگ کو مرتب کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ میں آنلائن جو کام بهی کرونگا اس کے بارے میں تفصیل سے بیان کرونگا تاکہ میرے ریفرلز کو اس پروگرام کے بارے میں مکمل راہنمائی مل سکے
شروعات کے لیے میں نے پیڈ ٹو کلک پروگرام کو چنا ہے، چونکہ میں پہلے بهی اس پر کام کر چکا ہوں اس لیے میرے لیے اس پروگرام سے شروعات کرنا آسان ہے
اس فیلڈ میں چونکہ مزید پروگرامز میں شمولیت بهی لینی ہے تو آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ مجهے ایسے پروگرامز کے بارے میں بهی بتائیں جن پر آپ خود کام کر رہے ہوں اور کم از کم 1 بار پیسے بهی نکلوا چکے ہوں
مزید کوئی بهی ایسا مشورہ جو میرے بلاگ کیلے لیے مفید ہو وہ ضرور دیں
شکریہ
Bookmarks