آئی ٹی دنیا میں خوش آمدید
************************
توجہ فرمائیں ایک ضروری پیغام
***************************
ڈیئر ممبرز_ اِس فورم کے سب سے اہم مسئلے پر ایک گزارش آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں_ جس کے لئے پوری مینیجمنٹ اور تمام موڈریٹرز_ فکر مند رہتے ہیں صرف اِس فورم اور آپ کے مفاد کی خاطر_ اگر بات عقلی اور دانشمندانہ ہو تو_ اِسے ضرور اپنی خوشی سے تسلیم فرمائیں
آپ سے یہی عرض ہے کہ
یہ آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام جس میں مختلف فورمز ہیں_ تو پھر غلط سیکشن میں پوسٹنگ کیوں؟
جو تھریڈ جس فورم کے لئے ہے _ لوگ وہاں اُس کو ڈھونڈینگے یا غلط فورم پر ڈھونڈینگے؟
اگر غلط فورم پر تھریڈ پوسٹ کردی_ پھر لوگ تو اُس تھریڈ کو_ اُسی تھریڈ کے متعلقہ فورم میں تلاش کرینگے_ تو نقصان اُس تھریڈ بنانے والے کا ہوگا یا نہیں_ جس نے محنت سے تھریڈ بنایا؟
آپ کوئی سا بھی موضوع لے لیجیئے_ چاہے وہ آئی ٹی کا ہو_ یا انٹرنیٹ کا_ کمپیوٹرز کا ہو یا موبائل ڈیوائیسیز کا_ اور دیگر جو جو امور ہیں_ اُن سب کے لئے کوئی نہ کوئی فورم موجود ہے_ پھر غلط فورم پر پوسٹنگ کیوں؟ اِس کا کیا فائدہ؟ اِسکا کیا جواز؟ نقصان کس کا ؟ نقصان آپ کا_ نقصان باقی ممبرز کا اور نقصان اِس فورم کا
اگر اِس کا فائدہ ہوتا_ تو مینیجمنٹ اور موڈریٹرز اِس سے آپ کو کیوں روکتے_ آپ سب تو اِس فورم کی رونق ہیں
مان لیا جائے کہ_ میینجمنٹ کسی بھی فورم پر کوئی بھی تھریڈ پوسٹ کرنے کی اجازت دے دے_ تو پھر کیا ہوگا؟
پھر لوگ کسی بھی موضوع پر تھریڈ تلاش کرنے کے لئے تمام فورمز پر جگہ جگہ بھٹکتے رہینگے_ کیونکہ جو جہاں چاہے گا وہاں تھریڈ پوسٹ کردے گا_ یہ آپ لوگوں کے لئے کتنی اذیّت کی بات ہوگی_ وقت کا ضیاع ہوگا_ اور تھریڈ پوسٹ کرنے والی کی محنت ضائع ہوجائے گی
کیونکہ تھریڈ پوسٹ کرنے والے کا مقصد تو ذیادہ سے ذیادہ ممبرز اور گیسٹس تک معلومات پہنچانا ہوگا_ مگر ممبرز اور گیسٹس اِدھر اُدھر پھرتے رہینگے_ اور متعلقہ تھریڈ ڈھونڈتے رہینگے_ ہر کسی نے مختلف ناموں کے ساتھ تھریڈ بنائی ہوگی_ جسے سرچ کرنا مشکل ہوجائے گا_ چاہے گوگل پر سرچ کریں یا کہیں اور_ لیکن جب کسی فورم پر اس کی متعلقہ تھریڈ ہوگی تو پھر وہ مختلف ناموں سے ہونے کے باوجود_ اپنے متعلقہ فورم پر ایک ہی جگہ پر مِل جائے گی_ اور اِس کا سب سے ذیادہ فائدہ آپ ممرز کو ہی ہوگا_ اور اِس فورم کو بھی ہوگا_ جس کا مقصد آپ ہی لوگوں تک علم صحیح طریقے سے پہنچانا ہے_ کیونکہ آپ سب ہی اِس فورم کی رونق ہیں
یہی وہ وجوہات ہیں_ جس کی بنا پر مینیجمنٹ کی طرف سے غلط سیکشن میں پوسٹنگ کی اجازت نہیں ہوتی_اور یہی وجہ ہے کہ موڈریٹرز غلط پوسٹنگ پر نظر رکھتے ہیں_ اور جہاں غلط پوسٹنگ ہوتی ہے اُسے وہاں سے ہٹا دیتے ہیں_ جس کا سب سے ذیادہ فائدہ_ بِلآخر آپ ممبرز کو ہی ہوتا ہے
اور آپ کی سہولت کے لئے فورم کے مین پیج پر_ مختلف موضوعات کے لئے ہر فورم کا ٹائٹل دیا ہوا ہوتا ہے کہ_ کونسا فورم کِس مقصد کے لئے ہے_ اور ہر فورم کسی نہ کسی سیکشن میں ہوتا ہے_ جسمیں یہ لکھا ہوتا ہے کہ فورمز پر پوسٹنگ کس زبان میں کی جائے_ مثلاً اردو میں یا رومن اردو میں وغیرہ وغیرہ_ تو پھر غلط فورم پر پوسٹنگ کیوں؟ اِس سے کیا حاصل_ اِس کا کیا جواز؟
خود اپنی سمجھ و دانش اور اپنی خوشی سے یہ فیصلہ کیجیئے کہ_ غلط فورم پر پوسٹنگ کرنی چاہیئے یا نہیں
اِس حوالے سے مکمل آسان انداز میں جان نے کے لئے کہ_ کہاں کونسی تھریڈ پوسٹ کی جائے_ کس صورت میں پوسٹ کی جائے_ اور دیگر ضروری معلومات_ ایک ہی تھریڈ میں ملاحظہ فرمائیں
آئی ٹی دنیا کا فورم
یہاں کلک کیجیئے
شکریہ
Bookmarks