واہ کیا بات ہے سلمان بھائی
دل تو بہت کرتا ہے چھٹی والے دن گھومنے پھرنے کا ، اور اکثر ہم سب دوست پکنک کا پروگرام بناتے ہیں
اور ہر دوست کے ذمہ ایک ایک ایٹم لگا دیتے ہیں کہ آپ نے 5کلو گوشت لانا ہے دوسرے نے گھی لانا ہے دوسرے بوتلیں لانے ہیں کسی کے ذمے افغانی نان لگا دیتے ہیں کسی کے ذمے گاڑی لگا دیتے ہیں
مگر آجکل نہ پوچھو جناب ۔۔۔۔۔ اجکل یہاں جو گرمی پڑ رہی ہے اس کا میں بتا نہیں سکتا ہوں
بہت بُرا حال ہے گرمی سے۔۔۔۔ بس آپنے آپنے آشیانوں میں پڑے رہتے ہیں
اپ کا علاقہ کراچی شاید ٹھنڈا ہو گا اور وہاں کا موسم بھی اچھا ہو گا
آپ کا بہت بہت شکریہ
Bookmarks