آئی سی سی نے 10 ایسے عظیم کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جو ورلڈکپ نہیں جیت سکے۔ ورلڈ کپ جیتنے کی مختصر فہرست میں ایسے بہت سے کھلاڑی شامل نہیں ہوسکے جن کا شمار دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
جیسے جنوبی افریقہ کے بالر ایلن ڈونلڈ اور ویسٹ انڈیز کے کورٹنی واش اور کرٹلی ایمبروز۔ اسی طرح نیوزی لینڈ کے عظیم بلے باز مارٹن کرو اور پاکستان کے ظہیر عباس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
اور انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کے بارے میں کیا خیال ہے؟
جو رووٹ، جوس بٹلر اور آئن مارگن نے پچھلے چار برسوں میں ایک روزہ کرکٹ میچوں میں انگلینڈ کا تسلط قائم رکھا ہے۔ کیا ان میں سے کسی کا نام اس فہرست میں آنے کے قابل ہے یا یہ بحث ابھی قبل از وقت ہے؟
ہر کسی کے اپنے پسندیدہ کھلاڑی ہوتے ہیں لیکن امید ہے کہ مندرجہ ذیل 10 ناموں کی قابلیت پر کسی کو شک نہیں ہو گا
گراہم گوچ
این بوتھم
وقار یونس
سارو گنگولی
برائن لارا
جیک رسل
لارنس کلوزنر
کمارسنگاکارا
اے بی ڈی ویلیئرز
شاہد آفریدی
Bookmarks