Attachment 484226
آئی ٹی ڈی کے معزز ممبران
آج میں آپ کو آئی ٹی ڈی موبائل ایپ سے فرینڈ ریکویسٹ کرنے کا طریقہ بتاوں گا۔آج ایک ممبر نے اس کے متعلق پوچھا تو میں نے اس فورم پر سرچ کیا۔ یہاں مجھے پی سی سے فرینڈ ریکویسٹ کا تھریڈ تو ملا لیکن موبائل سے فرینڈ کو ریکویسٹ کرنے کا نہیں ملا۔ تو میں نے سوچا کہ کیوں نہ ایک تھریڈ بنا دیا جائے جو باقی ممبران کے بھی کام آئے۔ یہ ان ممبرز کے لیے ہے جن کو ابھی تک اس کے متعلق اگاہی نہیں ہے۔
تو چلتے ہیں تھریڈ کی جانب۔ یہ طریقہ اینڈرائڈ فونز کا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آئی فون پر تھوڑا مختلف ہو۔
دوستو سب سے پہلے آپ نے اپنے موبائل پر آئی ٹی ڈی ایپ سے لاگ ان کرنا ہے۔ لاگ ان کرنے کے بعد آپ کو اس طرح کی سکرین نظر آئے گی
Attachment 484227
اب آپ نے سکرول کرتے ہوئے اس کے آخری ٹیب نمبر 9 تک جانا ہے اور اس سکرین شاٹ کے مطابق ویب ویو پر کلک کرنا ہے۔
Attachment 484228
جب آپ ویب ویو پر کلک کریں گے تو ساتھ ہی آئی ٹی ڈی کا ویب پیج کھل جائے گا جس طرح آپ کے پی سی پر کھلتا ہے۔
بعض موبائل پر یہ پیج کھلنے کے بعد دوبارہ لاگ ان کرنا پڑتا ہے اور کچھ موبائل پر خود بخود لاگ ان ہو جاتا ہے۔
اگر یہاں آپ سے یوزر نیم اور پاسورڈ مانگے تو اپنا یوزر نیم اور پاسورڈ دے کر لاگ ان کر لیں۔ یہ صرف پہلی دفعہ کرنا پڑے گا
بعد میں اس کی ضرورت نہیں پڑے گی جب تک آپ لاگ آؤٹ نہ کریں۔
اب آپ کو اس کا ویو آپ کے پی سی والا نظر آئے گا۔ آپ اس کو سکرول کر کے نیچے سارے سیکشن دیکھ سکتے ہیں ۔
Attachment 484229
اب آپ جس ممبر کو فرینڈ ریکویسٹ بھیجنا چاہتے ہیں اس کا تھریڈ اوپن کر لیں ۔میں آپ کو سمجھانے کے لیے انٹروڈکشن والے سیکشن میں سے کسی کا تھریڈ اوپن کرتا ہوں
Attachment 484230
اب میں نے اس میں یہ ممبر سلیکٹ کیا ہے۔ آپ اسی طرح اپنا مطلوبہ ممبر سلیکٹ کر سکتے ہیں۔
Attachment 484231
جب ہم اس ممبر پر کلک کریں گے تو ہم کو اس طرح کی سکرین نظر آئے گی۔ یہاں آپ نے تیر والے نشان پر( یعنی ممبر کے نام پر) کلک کرنا ہے۔ یاد رہے اگر ممبر کی تصویر لگی ہو تو آپ نے تصویر پر کلک کرنا ہے۔
Attachment 484232
اس کے بعد آپ کو یہ سکرین نظر آئے گی۔یہاں آپ نے تیر کے نشان پر (یعنی ویو پروفائل) پر کلک کرنا ہے۔
Attachment 484233
اب آپ کو یہ سکرین نظر آئے گی یہاں آپ نے پھر تیر والی جگہ ( یعنی) ایڈ ایز فرینڈ پر کلک کرنا ہے
Attachment 484234
اب آپ کے سامنے اس طرح سکرین نظر آئے گی۔ یہاں آپ نے تیر کے نشان پر (یعنی) یس پر کلک کرنا ہے اور کام ختم۔
Attachment 484235
جیسے ہے آپ یس کا بٹن دبایئں گے آپ کی فرینڈ ریکویسٹ آپ کے فرینڈ کو چلی جائے گی۔
نوٹ: جب تک وہ ممبر جس کو آپ نے ریکویسٹ بھیجی ہے اس کو او کے یا منظور نہیں کرے گا اس وقت تک وہ ممبر آپ کو اپنی فرینڈ لسٹ میں نظر نہیں آئے گا۔
میرا تھریڈ مکمل ہو گیا ہے۔ اگر کسی ممبر کو مزید کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ سکتا ہے۔
فی امان اللہ
Bookmarks