AbrarHp7 said:
آٹو کیڈ میں ایچ-ڈی فوٹو لینا بہت ہی آسان ہے ۔
طریقہ کار نمبر 1:۔
اپنی مطلوبہ فائل کھولیں اُسکے بعد
Ctrl+P
دبا کے پرنٹ آپشن میں جایئں اُسکے بعد مطلوبہ پلان سلیکٹ کریں ۔ اور مطلوبہ سیٹنگ
DWG to PDF
Adobe PDF
Microsoft Print to Pdf
ان میں سے کوئی ایک پرنٹر سلیکٹ کریں ،
جو کہ فوٹو میں دکھائی گئی ہے یہ سیٹنگ سلیکٹ کر کے او کے کردیں اور مطلوبہ فائل کو سیو کرلیں ۔۔ اُسکے بعد اس پی-ڈی -ایف فائل کو ایڈوب ریڈر میں کھولیں اور فائل کے آپشن میں جا کے آگے سیو ایز ادرز کا آپشن آئیگا اُس میں جے -پی-جی یا پی این جی سلیکٹ کر کے او کے کر دیں ۔۔یہ آپکے پاس ہائی ریزولوشن فوٹو آ جایئگا۔ اگر کو ئی چیز سمجھ نہ آئے تو نیچے دیئے گئے سکرین شارٹس دیکھیں ۔
طریقہ کا نمبر 2:۔اس طریقہ میں وہی سارا کام ہو گا لیکن اس میں ایڈوب ریڈر کا کوئی دخل نہیں ۔ اسی طرح
Ctrl+P
دبا کے پرنٹ آپشن میں جایئں اُسکے بعد پرنٹرز کے آپشن میں
Publish to Web JPG.PC3
or
Publish To Web PNG.PC3
سلیکٹ کر کے فائل کو سیو کر لیں ۔۔
دونوں طریقوں میں اگر موازنہ کیا جائے تو طریقہ نمبر ایک کا رزلٹ فُل ایچ -ڈی ہے ۔
۔۔ والسلام
Bookmarks