مونگ کی دال کے سموسے
اجزاء:-
نمکو کی تلی ہوئی مونگ کی دال------ایک پیکٹ
پودینہ---------------------------------ایک گھٹی، پتے الگ کر کے باریک کاٹ لیں
ہرا دھنیا------------------------------ایک گھٹی، باریک کٹا ہوا
سویا---------------------------------ایک گھٹی، باریک کٹا ہوا
ہری مرچ----------------------------چارعدد، باریک کٹی ہوئی
پیاز---------------------------------درمیانی .دوعدد آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی
لیموں-------------------------------دو عدد
سموسوں کے ورق-------------------دو درجن
ٹپ---Tip
سموسے بناتے وقت ہمیشہ ایک چھوٹے پیالے میں دو چائے کے چمچ میدہ تھوڑا سا گیلا کر کے رکھ لیں .سموسے بند کریں تو اچھی طرح بند ہو جائینگے اور تلنے میں آسانی ہو گی
ترکیب
مونگ کی دال میں سارا مصالحہ ملا کر لیموں کا رس ملا دیں. تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں-پانچ منٹ بعد تھوڑا مصالحہ لے کر ورق میں بھر دیں اور میدہ سے بند کر دیں، ہلکی آنچ میں ڈیپ فرائی کر لیں -گرم گرم چٹنی کے ساتھ پیش کریں اور خود بھی کھائیں اور بتائیں کہ کیسے بنے ....
Bookmarks