السلام علیکم
،،
،،
قابل احترام ممبرز! کیسے ہیں آپ سب؟
میں امید کرتا ہو کہ آپ سب رحمن تعالی کے فضل و کرم سے ٹھیک ہونگے
،،،،،
دوستوں آج ایک اردو کی نئ کلاس کے ساتھ حاضر ہوا،
کہ تلمیحکیا ہے----تلیمح کی تعریفاور تلیمح کا مقصد
امید کہ میری یہ کلاس بھی فائدہ مند ثابت ہوگی!
----------تلمیح
----------
تلمیح عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی اشارہ کرتا ھے
----------تلیمح کی تعریف
ادبی اصطلاح میں اگر نظم یا نثر میں قرآن کریم کی کسی آیت،کسی حدیث،کسی مشہور روایت ،تاریخی قصے یا واقعے کی طرف دو یا تین لفظوں میں اشارہ کیا جاتے تو اسے تلمیح کہتے ہے
----------تلیمح کا مقصد
نظم یا نثر میں کسی بات کو اچھی طرح سمجھانے یا اسے واصع کرنے کیلے پرانے واقعے یا روایت کا سھارا لیا جاتا ہے-لیکن اس مقصد کیلے شاعر یا نثرنگار پورا قصہ بیان کرے تو پڑھنے والے اس تفصیل سے بے مزہ ہوسکتے ہے لیکن تلیمح کے استعمال سے وہ اصل مفہوم اخز کرلیتے ہیں
----------مثال
ابن مریم ہوا کرے کوئی
میرے دکھ کی دوا کرے کوئی
----------غالب کے اس شعر میں مشہور تلیمح"ابن مریم"استعمال کی گئ ہےجو اشارہ ہے حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف-
----------شکریہ
والسلام
Bookmarks