malateef said:
ڈیئر شاھین صاحب اور حسیب صاحب۔۔۔ السلام علیکم ۔۔ آپکو اور آئی ٹی دنیا کے سب ممبران کو بہت بہت عید مبارک۔۔ ہمارے یہاں سعودیہ میں عید جمعہ کو ہے۔ اللہ تعالی پاکستان اور تمام مسلمانوں پر اپنا کرم فرمائے کہ یہ عید موجودہ حالات کے تناظر میں بہت پھیکی لگ رہی ہے۔۔
حسیب صاحب۔۔۔ آپ نے عید پر امرودوں کا منفرد تحفہ دیا ہے۔۔۔ یہ عید تو گوشت کے تحفے کے ساتھ ہونی چاہیے۔
دیگر یہ کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام اور حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی قربانیوں سے ہمیں درس ملتا ہے کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلیں اور اپنے اندر وہ جزبہ پیدا کریں کہ اسلام کی خاطر جب بھی قربانی کی ضرورت ہو ، ہم حاضر ہوں۔ ہم صرف اپنے لئے نہ سوچیں بلکہ اپنے اڑوس پڑوس میں بسنے والے غرباء اور مساکین کو بھی اپنی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔۔ اللہ تعالی ہمیں صاحب العمل مسلمان بنائے ۔ آمین
شکریہ برادر تھریڈ میں ریپلائی کرنے کا خوشی ہوئی آپ کی ریپلائی پڑھ کر
مندرجہ بالا دونوں قربانیاں ہم سب کے لئے سرمایہ ہیں
جزاک اللہ
Bookmarks