Whatsapp Beautiful Text Styles
Class 1
محترم ممبرانِ آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام اور معزز گیسٹس امید ہے کہ آپ خیر و عافیت کے ساتھ ہونگے
میں نے سوچا کہ کیوں نہ اُس ایپ پر کورس ترتیب دیا جائے جو دنیا میں بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے جو کہ واٹس ایپ ہے،تقریباً ہر ایک اِس کو استعمال کرتا ہے،اور کروڑوں لوگوں کے استعمال میں ہے، اِس وجہ سے اِس پر کلاس کا آغاز کیا ہے تاکہ سب کو فائدہ ہو اور واٹس ایپ میں جِس جِس کو جو جو نہ پتا ہو وہ پتا چل جائے
اِس تھریڈ میں آپ کو بتاؤنگا کہ کیسے آپ واٹس ایپ میں ٹائپ کرتے وقت اپنے ٹیکسٹ کے اسٹائل کو تبدیل کرکے اپنی مرضی کے مطابق خوبصورت بناسکتے ہیں
نیچے آپ کو ویڈیو امیج میں یہ سب دکھایا گیا ہے تاکہ آپ بہت آسانی کے ساتھ پریکٹیکلی دیکھلیں،ملاحظہ فرمائیں
ویڈیو امیج میں تو آپ کو سارا طریقہ کار دکھا ہی چکا ہوں مگر لکھ کر بھی اور اِسٹِل امیج کے ساتھ بھی سمجھا دیتا ہو
Procedure 1
Bold Text Style
مثلاً میں کچھ لکھتا ہوں جیسے کہ
Salmanssss@itdunya .com
اب مجھے اِسکو واٹس ایپ میں موٹا لکھنا ہے تو اِس طرح لکھونگا
*Salmanssss@itdunya .com*
Italic Text Style
_Salmanssss@itdunya .com_
Bold+Italic
اب دونوں اسٹائل کو ٹیکسٹ میں دینے کے لئے دونوں کے فارمیٹ ایک ساتھ ڈالونگا اِس طرح
_*Salmanssss@itdunya .com*_
اِسی طرح مختلف اِسٹائل کے فارمیٹ ایک ساتھ ایڈ کرکے ایک ہی ٹیکسٹ میں کئی اِسٹائل ایڈ کرسکتے ہیں
Strikethrough Text Style
~Salmanssss@itdunya .com~
Monospace Style
```Salmanssss@itdunya .com```
Procedure 2
ایک دوسرا طریقہ بھی ہے جِس میں آپ ٹیکسٹ اِسٹائل کا سِمبل لکھے بغیر آپشن کے ذریعے ٹیکسٹ اسٹائل چینج کرسکتے ہیں
پہلے جِتنے ٹیکسٹ کا اِسٹائل چینج کرنا ہے اُسکو سیلیکٹ کریں پھر آپشن مینیو میں تھری ڈاٹس پر کلک کریں، دیکھیں
پھر اپنی پسند کا کوئی بھی اِسٹائل چینج کرکے ٹیکسٹ کو اُسی طرح کا کرسکتے ہیں،دیکھیں
Note
آپ کو اِسٹائل چینج کرنے کے لئے سارا لکھا ہوا ٹیکسٹ سیلیکٹ کرنے کی ضرورت نہیں،ٹیکسٹ کا جِتنا حصہ آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں اُتنا ٹیکسٹ سیلیکٹ کرلیں
امید ہے کہ آپ کو یہ تھریڈ پسند آئی ہوگی اور جِن جِن کو اِس بارے میں نہیں پتا ہوگا وہ بھی جان گئے ہونگے
شکریہ
#Salmanssss
Bookmarks