#Salmanssss
پاکستان زندہ آباد
آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کے پیارے معزز و محترم ممبرز اور گیسٹس امید ہے کہ آپ خیر و عافیت کے ساتھ ہونگے،آپ کو اور دنیا بھر میں جہاں بھی پاکستانی موجود ہیں اُن کو آئی ٹی دنیا ڈاٹ کام کی طرف سے جشنِ آزادی کی ڈھیروں مبارکباد دی جاتی ہے،آپ سب کو جشنِ آزادی بہت بہت مبارک ہو
یہ وطنِ عزیز پاکستان ہمیں بہت قربانیوں سے حاصل ہوا ہے، ہمیں چاہیئے کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور انصاف پسند بنیں، ہم ملک کی ترقی میں اِس طرح بھی اپنا کردار نبھا سکتے ہیں کہ جِس تعلیمی میدان کے ہم طالبِ علم ہوں یا جِس پیشے سے بھی ہمارا تعلق ہو اُس میں دل لگا کر اِس طرح کام کریں کہ اُسکا فائدہ ہماری مِلّت کو پہنچے، اللہ تعالی نے پاکستان کو ڈھیروں نعمتوں سےنوازا ہے اور ہمارا دفاعی نظام بھی الحمد اللہ دنیا میں بہت مضبوط ہے ہم ایک ضبوط ملک اور ایک مضبوط قوم ہیں، اللہ پاک کے فضل و کرم سے کوئی اِس وطنِ عزیز کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا
ہم سب کو اللہ تعالی کا خوب شکر ادا کرنا چاہیئے کہ اُس نے ہمیں اِس آزادی کی بڑی نعمت عطا فرمائی، دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے اِس وطنِ عزیز کو سلامتی عطا فرمائے، دشمن کی میلی آنکھ سے اِس پیارے پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ہمارے اِس وطن پاکستان کو خوب ترقیاں عطا فرمائے
آمین
جشنِ آزادی کی خوشیاں مبارک
اللہ حافظ
Bookmarks