السلام علیکم آئی ٹی دنیا ممبرز کیا حال ہے امید ہے خیریت سے ہونگے آج میں
SEO
یعنی
Search Engine Optimization
کا کورس شروع کر رہا ہوں ویب سائٹ کو رینک کرنے میں
SEO
کابہت اہم کردار ہے میں آپکو یقین دلاتا ہوں اگر آپ میرے کورس شروع سے آخر تک
SEO
کی یہ کلاسز اور باتوں پر عمل کریں گے تو انشااللہ آپ اپنی سائٹ کو گوگل میں بہت اچھے رینک پر لے آ سکتے ہیں تو اس کلاس میں ہم
SEO
کے بارے میں جانتے ہیں کہ یہ کیا ہے اور ہمیں کس طرح اس کا فائدہ ہو گا
ہم
SEO
کی مدد سے اپنی ویب سائٹ کو اچھے رینک پر لا سکتے ہیں جس طرح آئی ٹی دنیا میں موڈیریٹر،سپر موڈیریٹر،ڈیزائنر وغیرہ کا رینک ہے اسی طرح ویب سائٹ وغیرہ میں بھی رینک ہوتا ہے اور جو جتنی محنت کرتا ہے اس کی ویب سائٹ اسی رینک کے حساب سے ترتیب دی جاتی ہے
مثال کے طور پر آپ نے گوگل میں فیس بک ایپ ڈاونلوڈ کرنے کے لئے گوگل میں سرچ کیا تو آپ کو گوگل کے پیہلے صفحے پر کچھ ویب سائٹ دیکھائی دیں گی جن میں سے ایک لنک گوگل پلے سٹور کا بھی ہوگا ظاہر سی بات ہے پلے سٹور گوگل کی ملکیت ہے تو وہ اس کا لنک تو ضرور دے گا اور اس کے علاوہ بھی کچھ ویب سائٹس ہونگی یہ وہ سائٹس ہیں جنہوں نے
SEO
میں مہارت دیکھائی اور گوگل نے انہیں پیہلے پیج کا رینک دیا اور اب آپ دسویں صفحے پر جائے اور دو تین سائٹس کو اوپن کریں ان میں بھی وہ سافٹوئیر ہو گا جو آپ نے سرچ کیا لیکن پھر گوگل نے ان سائٹ کو پیہلے پیج کا رینک کیوں نہیں دیا دواصل انہوں نے اپنی سائٹ پر
SEO
یعنی محنت نہیں کی اور گوگل نے ویسے ہی رینک دیا اب کون ہو گا جسے پیہلے صفحے پر وہ ایپ مل رہی ہو اور وہ دسویں صفحے پر جا کر ڈاونلوڈ کریں امید ہے آپکو
SEO
کے بارے میں یہ باتیں سمجھ آئی ہونگی اگر کچھ سمجھ نہ آئے تو آپکی رہنمائی کے لئے میں حاضر ہوں
آج تک کے لئے اتنا ہی انشااللہ اگلی کلاسز میں ہم
SEO
کے بارے میں مزید سیکھیں گے تب تک کے لئے اجازت دیں
خدا حافظ
Bookmarks