جب ہم پی سی اور موبائل کو کنیکٹ کر کہ اپنا ایف ٹی پی فائلز والا فولڈر کھول لیتے ہیں
تو پی سی کی تمام فائلز آپ کے موبائل میں آ جاتی ہیں۔
اب میں آپ کو بتاوں گا کہ ہم موبائل میں سے فائل کیسے ٹرانسفر کریں۔
جب ہم ایف ٹی پی فولڈر موبائل میں کھول لیں تو اس سکرین شاٹ کے مطابق + والے نشان پر کلک کریں۔
اب آپ کے سامنے ایک پاپ اَپ ونڈو کھلے گی اس میں امپورٹ فوٹوز اور امپورٹ فائلز
دونوں آپشن آپ کو ملیں گے۔ اور نیا فولڈر بنانے کا آپشن بھی ہوگا ۔آپ جو آپشن چاہے سلیکٹ کر لیں۔
میں نے فوٹو کے آپشن پر کلک کیا تو خود بخود فوٹو گیلری کھل گئی ہے۔آپ اپنی مرضی سے اس میں سے فوٹوز سلیکٹ کر سکتے ہیں
فوٹو سلیکٹ کرنے کے بعد اوپر ڈَن پر کلک کرنا ہے۔
اس کے ساتھ ہی فوٹو کاپی ہونا شروع ہو جائے گی۔اور پھر آپ کے ایف ٹی پی فولڈر میں سیوو ہو جائے گی۔
میں نے اس میں دوسری پی ڈی ایف فائل بھی اسی طرح سیوو کی ہے۔
اب جو جو فائل ہم نے اپنے موبائل کے ایف ٹی پی فولڈر میں سیوو کی ہے وہ فائلز آپ کو اپنے پی سی میں بھی ایف ٹی پی فائلز
والے فولڈر میں نظر آئیں گی۔ کیوں کہ آپ اس فولڈر کو بطور سائٹ استعمال کر رہے ہیں۔
یہ سکرین شاٹ پی سی والے فولڈر کا ہے جس میں بھی وہ تمام فائلز نظر آ رہی ہیں۔
اب اس تھریڈ کے تیسے حصے کا پہلا حصہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔
اب ہم تیسرے حصے کے دوسرے حصے کی بات کریں گے۔
یعنی اینڈرائڈ فون پر فائل ایکسپلورر انسٹال کرنا اور اُس کا استعمال۔
جاری ہے
Bookmarks