حسبی ربی جل اللہ
ما فی قلبی اللہ ہو اللہ
وہ تنہا کون ہے اللہ ہو اللہ
بادشاہ وہ کون ہے اللہ ہو اللہ
مہرباں وہ کون ہے اللہ ہو اللہ
کیا اونچی شان ہے اللہ ہو اللہ
سب دلوں کی جان ہے اللہ ہو اللہ
اُس کی اپنی شان ہے اللہ ہو اللہ
تیری مدحت چار سو اللہ ہو اللہ
کیا حسیں ہے گفتگو اللہ ہو اللہ
شہرِ دل میں تو ہی تو اللہ ہو اللہ
نورِ ارض و آسماں اللہ ہو اللہ
خالقِ کون و مکاں اللہ ہو اللہ
تو قرارِ جسم و جاں اللہ ہو اللہ
تُجھ سے سارے کام ہیں اللہ ہو اللہ
تُجھ سے صبح شام ہیں اللہ ہو اللہ
تیرے جلوے عام ہیں اللہ ہو اللہ
دل میں تیری یاد ہے اللہ ہو اللہ
ذکرِ رب سے شاد ہے اللہ ہو اللہ
قصرِ جاں آباد ہے اللہ ہو اللہ
یا رب العالمین اللہ ہو اللہ
صلي على طه الأمين اللہ ہو اللہ
في كل وقت و حين اللہ ہو اللہ
Bookmarks