نعتِ رسول
ہم کو ابھی طیبہ کے نظارے نہیں بھولے
دن رات جو جنت میں گزارے نہیں بھولے
ابوجہل کی مٹھی کہ شجر ہو کہ قمر ہو
آقا تیری انگلی کے اشارے نہیں بھولے
ہو سارے صحابہ بڑے پیارے نبی کو
پر ساتھ سلائے ہیں جو پیارے نہیں بھولے
بوسے لیئے نانا نے نواسوں کے لبوں پر
زہرہ وہ تیرے لال وہ پیارے نہیں بھولے۔
Bookmarks