السلام علیکم و رحمتہ و برکاتہ
یقیناً قرآن مجید ایک معجزہ ہے، اللہ رب العزت نے حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے نبی پاک ؐ پر نازل فرمایا، اور نازل ہونےکے بعد سے اب تک اس میں کوئی زیر زبر کی بھی تبدیلی نہیں جب کہ دوسری آسمانی کتابوں میں ترمیم ہوتی رہتی ہے اور مزید ایڈیشن شائع ہوتے رہتے ہیں۔
الحمد اللہ، بے شمار وہ لوگ جو پہلے غیر مسلم کہلاتے تھے اب اس قرآن کی بارکت سے مسلمان کہلانے لگے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم مسلمانوں کو قرآن کو بہت بہتر انداز
یعنی سہی مخارج اور تجوید کے ساتھ پڑھنے، اور اللہ کے احکامات کو سمجھنے اور پھر ان پر عمل کرنے اور پھرکو دوسروں تک پہنچانے کی فکر کرنی چاہئے۔
جب کسی دنیادار کو احادیث مبارکہ کے حوالے دیئے جائیں تو وہ یہ کہ کر جان چھڑا لیتا ہے کہ یہ تو حدیث صعیف ہے، لحاظا ہمیں قرآن پر عبور ہونا چاہئیے تاکہ ہم اللہ کے احکامات کو بتا کر غلط راستے پر چلنے والوں کو سہی راستہ دیکھا سکیں۔
سورۃ النور میں اللہ تعالیٰ مرد اور عورت دونوں کو نظروں کی حفاظت کا حکم فرما رہے ہیں، اور سورۃ النور اور سورۃ الاحزاب میں اللہ تعالیٰ عورتوں کو پردے کا حکم فرما رہے اور جگہ جگہ پر تقویٰ اختیار کرنے کا حکم فرما رہیں۔
اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ سب کو بھی قرآن پاک سہی پڑھنے، سمجھ کر پڑھنے ، عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمین
Bookmarks