السلام علیکم دوستوں
ایک چھوٹا سا مسئلہ درپیش ہے ایکسل کے حوالے سے۔ اگر کوئی دوست منسلکہ شیٹ کو درست کر دے تو ممنون ہوں گا۔
میں سیمنٹ کی 50 بوریاں خریدتا ہوں غفران ٹریڈرز سے جس کا ریٹ فرض کرلیں 1000 روپے ہے۔ تو اس کی کل قیمت ہو گئی 50،000 روپے۔
اس پر سیلز ٹیکس 12 فیصد ادا کرنا ہوتا ہے یعنی 6000 روپے سیلز ٹیکس یوں کلُ رقم ہوگئی 56000 روپے
ادائیگی کے وقت مجھے 1 فیصد انکم ٹیکس کاٹنا پڑتا ہے غفران ٹریڈرز کا یعنی 560 روپے۔
اس شیٹ میں کالم K کو hide کیا گیا ہے جس میں انکم ٹیکس کی رقم ظاہر ہو رہی ہے۔ ایسا اس لئے ہے کہ غفران ٹریڈرز والوں کا انکم ٹیکس مجھے جمع کروانا پڑتا تھا دو مہینے کے بعد لیکن انُ سے یہ طے پایا ہے ہے کہ میں انکم ٹیکس کی رقم روک کر باقی پیمنٹ کر دوں چنانچہ 56000 میں سے 560 منہا کر کے میں انُ کو 55440 کا چیک دے دیتا ہوں تاکہ ایکسل میں صرف 560 کی رقم ظاہر جو کہ ٹیکس کی رقم ہے جو مجھے دو ماہ بعد دینی ہے چالان کی شکل میں جمع کر واکر۔
اب ایک نیا قانون آیا ہے کہ جب تک غفران ٹریڈرز والے اپنا سیلز ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتے ہیں تب تک میں انُ کی سیلز ٹیکس کی رقم بھی روک کر رکھوں۔
منسلکہ شیٹ میں ایسا اضافہ کر دیں کہ اگر میں غفران ٹریڈرز والوں کو صرف 49440 روپے کا چیک دوں تو مجھے ٹوٹل بیلنس کے کالم میں 6560 روپے ظاہر ہو تاکہ مجھے یاد رہے کہ اس میں 6000 روپے سیلز ٹیکس اور 560 روپے انکم ٹیکس کی رقم ہے۔
اگر آپ شیٹ میں کالم J میں 560 کو ڈیلیٹ کر دیں گے تو ٹوٹل رقم 55400 بچ جائے گی۔
اسی طرح ایک کالم ایسا بنا دیں کہ سیلز ٹیکس کی رقم علیحدہ سے ظاہر ہو اوور جب وہ بھی ادا کردوں تو کلُ رقم زیرو ہو جائے۔
جزاک اللہ
Bookmarks