آئی ٹی کے تمام ساتھیوں کو السلامُ علیکم۔
آئی ٹی کے تمام
دوستوں خدمت میں ایک گزارش ہے کہ وہ کسی تھریڈ کا فوری یا تفصیلی جواب دیتے وقت تھوڑی سی تکلیف کر کے اردو رسم الخط کا استعمال کریں۔ذرا تصور کیجیے کہ آئی ٹی دنیا میں ہر طرف اردو ہی اردو نظر آئے تو کتنا اچھا لگے گا۔ ویسے بھی اردو پیڈ بھی دستیاب ہے،اردو فانٹ بھی موجود ہیں۔
بہت سے ساتھیوں نے اردو زبان انسٹال کرنے سے لے کر ہر جگہ اردو لکھنے کا طریقہ بھی بڑی تفصیل سے تھریڈ کی صورت میں دیا ہوا ہے۔
انگریزی کو بطور زبان سیکھنے میں کوئی قباحت نہیں لیکن اس کو سب کچھ بنا لینے میں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم اپنا تشخص ہی کھو بیٹھیں۔
آئی ٹی دنیا کی ٹیم سے بھی ایک گزارش ہے کہ اگر ممکن ہو تو اردو تحریر کے لیے کوئی ایک آدھ نستعلیق فانٹ بھی رکھ لیا جائے تو مزا ہی آ جائے۔ پاک نستعلیق، نفیس نستعلیق،علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق دستیاب ہیں۔
اگر میری اس تجویز میں کوئی ایسی بات ہو جو آپ کو ناگوار لگے تو معاف کر دیجیے گا۔ میرا مقصد ہر گز کسی کی دل آزاری نہیں ہے، بلکہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ آئی ٹی دنیا میں ہر طرف اردو ہی اردو نظر آئے۔
Bookmarks