Results 1 to 4 of 4

Thread: پاکستانی پرچم کی تاریخ سائز اور حکومتی اس

  1. #1
    razamustafa76's Avatar
    razamustafa76 is offline Senior Member+
    Last Online
    11th July 2020 @ 01:16 PM
    Join Date
    06 Jan 2011
    Location
    Saudi Arabia
    Gender
    Male
    Posts
    615
    Threads
    37
    Credits
    341
    Thanked
    42

    Arrow پاکستانی پرچم کی تاریخ سائز اور حکومتی اس

    پاکستانی پرچم

    پاکستان کے قومی پرچم کا ڈیزائن امیر الدین قدوائی نے قائد اعظم کی ہدایت پر مرتب کیا تھا۔یہ گہرے سبز اور سفید رنگ پر مشتمل ہے جس میں تین حصے سبز اور ایک حصہ سفید رنگ کا ہوتا ہے۔سبز رنگ مسلمانوں اور سفید رنگ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو ظاہر کرتا ہے جبکہ سبز حصے کے بالکل درمیان میں چاند(ہلال) اور پانچ کونوں والا ستارہ ہوتاہے، سفید رنگ کے چاند کا مطلب ترقی اور ستارے کا مطلب روشنی اور علم کو ظاہر کرتا ہے۔کسی سرکاری تدفین کے موقع پر’ 21′+14′, 18′+12′, 10′+6-2/3′, 9′+6-1/4سائز کا قومی پرچم استعمال کیا جاتا ہے اور عمارتوں پر لگائے جانے کے لئے 6′+4′ یا3′+2′کا سائز مقرر ہے۔سرکاری گاڑیوں اور کاروں پر12″+8″کے سائز کا پرچم لگایا جاتا ہے جبکہ میزوں پر رکھنے کے لئے پرچم کا سائز 6-1/4″+4-1.4″ مقرر ہے۔پاکستان کے قومی پرچم کے لہرانے کی تقریبات پاکستان ڈے(23مارچ)،یوم آزادی(14اگست)،یوم قائد اعظم(25دسمبر) منائی جاتی ہیں یا پھر حکومت کسی اور موقع پر لہرانے کا اعلان کرے۔ اسی طرح قائد اعظم کے یوم وفات(11ستمبر) ،علامہ اقبال کے یوم وفات(21اپریل) اور لیاقت علی خان کے یوم وفات(16اکتوبر) پر قومی پرچم سرنگوں رہتاہے یا پھر کسی اور موقع پر کہ جس کا حکومت اعلان کریں، پرچم کے سرنگوں ہونے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایسی حالت میں پرچم ڈنڈے کی بلندی سے قدرے نیچے باندھا جاتاہے ۔ اس سلسلے میں بعض افراد ایک فٹ اور بعض دو فٹ نیچے بتاتے ہے۔سرکاری دفاتر کے علاوہ قومی پرچم جن رہائشی مکانات پر لگایا جا سکتاہے ان میں صدر پاکستان ، وزیراعظم پاکستان ،چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی، صوبوں کے گورنر ،وفاقی وزارء یا وہ لوگ جنہیں وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہو، صوبوں کے وزارءاعلیٰ اور صوبائی وزیر ، چیف الیکشن کمشنر ،ڈپٹی چیئرمین آف سینٹ ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلیوں کے سپیکر ،دوسرے ممالک میں پاکستانی سفیروں کی رہائش گاہیں شامل ہے ۔پہلے ڈویژن کے کمشنر اور ضلع کے ڈپٹی کمشنرکو بھی اپنی رہائش گاہوں پر قومی پرچم لگانے کی اجازت تھی ۔ قبائلی علاقوں کے پولیٹیکل ایجنٹ بھی اپنے گھر پر قومی پرچم لگا سکتے ہے۔جبکہ اس ہوائی جہاز ، بحری جہاز اور موٹر کار پر بھی قومی پرچم لہرایا جاتا ہے کہ جس میں صدر پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان ،چیئرمین سینٹ ، سپیکر قومی اسمبلی ،چیف جسٹس آف پاکستان ،صوبوں کے گورنر ، صوبوں کے وزارءاعلیٰ اور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سفر کر رہے ہوں۔
    razamustafa76@itdunya.com

  2. #2
    razamustafa76's Avatar
    razamustafa76 is offline Senior Member+
    Last Online
    11th July 2020 @ 01:16 PM
    Join Date
    06 Jan 2011
    Location
    Saudi Arabia
    Gender
    Male
    Posts
    615
    Threads
    37
    Credits
    341
    Thanked
    42

    Default

    ایڈمنز پلیز میری یہ پوسٹ آر بی نہ کریں اس کی جگہ یہ آر بی کریں
    کیونکہ موضوع لکھنے میں غلطی ہو گئی تھی
    شکریہ
    link yeh ha
    http://www.itdunya.com/t272055/

  3. #3
    Silentjan's Avatar
    Silentjan is offline Senior Member
    Last Online
    5th July 2013 @ 03:10 PM
    Join Date
    24 Jun 2010
    Location
    Tarbela
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    13,868
    Threads
    323
    Thanked
    1628

    Default

    اچھی معلومات

    شکریہ

  4. #4
    razamustafa76's Avatar
    razamustafa76 is offline Senior Member+
    Last Online
    11th July 2020 @ 01:16 PM
    Join Date
    06 Jan 2011
    Location
    Saudi Arabia
    Gender
    Male
    Posts
    615
    Threads
    37
    Credits
    341
    Thanked
    42

    Default

    Quote silentjan said: View Post
    اچھی معلومات

    شکریہ
    پسند کرنے کا شکریہ

Similar Threads

  1. Replies: 2
    Last Post: 24th October 2011, 01:13 PM
  2. Replies: 2
    Last Post: 10th October 2011, 10:59 AM
  3. Replies: 19
    Last Post: 9th March 2011, 04:09 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •