فیضانِ سنت جلد اول صفحہ 405 سے 408 تک ہے کہ
میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حلال جانور کے تمام اجزاء حلال ہیں مگر بعض کے حرام یا ممنوع یا مکروہ ہیں ۔
حلال جانور کے 22 ایسے اجزاء ہیں جن کو کھانے سے ممانعت کی گئی ہے۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
رگوں کا خون
پِتّاَ
(پھکنا (یعنی مثانہ
علاماتِ مادہ
علاماتِ نر
(بیضے (یعنی کپورے
غُدود
حرام مغز
گردن کے دو پٹھے کہ شانوں تک کھینچے ہوتے ہیں
جگر یعنی کلیجی کا خون
تلی کا خون
گوشت کا خون کہ بعد ذبح گوشت میں سے نکلتا ہے
دل کا خون
پِت یعنی وہ زرد پانی کہ پتے میں ہوتا ہے
ناک کی رطوبت کہ بھیڑ میں اکثر ہوتی ہے
پاخانے کا مقام
اوجھڑی
آنتیں
نُطفہ
وہ نطفہ کہ خون ہو گیا ہو
وہ نطفہ کہ گوشت کا لوتھڑ بن گیا ہو
وہ نطفہ کے جانور بن گیا ہو اور مردہ نکلا یا بے ذبح مر گیا
Bookmarks