(ایزی لیول)
سوالات
1- لندن کا کونسا حصہ فرانس میں ہے؟
2۔ وہ کیا چیز ہے جس میں بے شمار سوراخ ہیں مگر اس میں پانی بھرا جاسکتا ہے؟
3- انگلش کا وہ کونسا پانچ حرفی لفظ ہے جس کے اگر چار حرف مٹا دیے جائیں تب بھی اسکا تلفظ وہی رہتا ہے؟
4- ایک باغ میں کچھ پھول اور تتلیاں ہیں۔ اگر ہر پھول پر ایک تتلی بیٹھ جائے تو ایک تتلی کے بیٹھنے کیلئے کوئی پھول نہیں بچے گا اور اگر ہر پھول پر دو تتلیاں بیٹھ جائیں تو ایک پھول خالی رہ جائے گا۔ پھول اور تتلیوں کی تعداد بتائیں۔
5۔ ایک شخص کے پاس 100 سے زیادہ چابیاں ہیں مگر وہ ان سے ایک بھی تالا نہیں کھول سکتا۔ بتائیں کیوں؟
6- ایک گھونگا 20 فٹ گہرے کنواں سے نکلنے کیلئے روزانہ 5 فٹ اوپر چڑھتا ہے۔ رات کو سوتے وقت 4 فٹ نیچے کھسک جاتا ہے۔ وہ کتنے دن بعد کنواں سے باہر آئے گا؟
7۔ ریڈ ہاوس میں لال اینٹیں لگائی گئی ہیں۔ وائیٹ ہاوس میں سفید ماربل استعمال ہوا ہے۔ گرین ہاوس کس چیز کا بنا ہوا ہے؟
8۔ تین شکاریوں نے تمام کارتوس برابر آپس میں بانٹ لیے۔ شکار کے دوران تینوں نے چار چار فائر کیے۔ اب ان کے پاس اتنے کارتوس بچے تھے جو تقسم کے وقت کسی ایک کے حصے میں آئے تھے۔ ابتدا میں ان کے پاس کل کتنے کارتوس تھے؟
9۔ ایک بس میں 7 افراد سوار ہیں۔ ہر ایک کے پاس 7 اینمل بیگ ہیں۔ ہر بیگ میں 7 بلیاں ہیں۔ ہر بلی کے ساتھ اس کے سات بچے ہیں۔ اگر ہر بلی کی کی ٹانگوں کو چار شمار کیا جائے تو بس میں کل کتنی ٹانگیں ہیں؟
10۔ ایک شخص نے ایک گھوڑا 60،000 ہزار کا خریدا اور کچھ دن کے بعد 70،000 کا بیچ دیا۔ مگر بعد میں اسے پچھتاوا ہوا تو وہ رقم واپس کرنے خریدار کے گھر پہنچا۔ خریدار نے کہا کہ اگر تمھیں گھوڑا واپس چاہیئے تو اس کی قیمت 80،000 ہے۔ ناچار اس نے اسے 10،000 مزید دیئے اور گھوڑا گھر لے آیا مگر کچھ عرصے کے بعد اس نے ایک دوسرے خریدار کو 90،000 میں وہ گھوڑا دوبارہ بیچ دیا۔ اس پورے عمل میں اسے کتنا منافع ہوا؟
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
جوابات
۔
۔
۔
۔
۔
جواب # 1- صرف ن ٬ کیونکہ ل اور د فرانس میں نہیں آتے۔
Solved by SHAHRUKRAO
جواب # 2- ؟
جواب # 3-
ہے۔ Queue وہ لفظ
Solved by usman
جواب # 4- چار تتلیاں اور تین پھول
Solved by SHAHRUKRAO
جواب # 5- کی بورڈ کی کیز
Solved by Patan_afghan
جواب # 6- سولہ دنوں میں
Solved by usman
جواب # 7- شیشے کا
Solved by SHAHRUKRAO
جواب # 8- اٹھارہ کارتوس
Solved by usman
جواب # 9- دس ہزار نو سو نوے ٹانگیں
Solved by usman
جواب # 10- بیس ہزار کا منافع
Solved by SHAHRUKRAO
Bookmarks