غیرمسلم خاتون کی قرآن پرحلف کیلئے اجازت طلب
دبئی : ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی گھر یلو ملازمہ نے دبئی کی عدالت سے درخواست کی ہے کہ چوری کے الزامات کو غلط ثابت کرنے کیلئے اسے قران مجید پر حلف دینے کی اجازت دی جائے۔ 22 سالہ غیر مسلم خاتون کی طرف سے یہ درخواست دبئی کی عدالتی تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ کوئی غیر مسلم قرآن پر حلف دینے کی بات کرے۔ اس ملازمہ پر مالک نے الزام عائد کیا تھا کہ اس نے گھر سے 4 انگوٹھیاں چرالی ہیں جن کی مالیت 3 ہزار 500 درہم ہے۔ اس الزام کا دفاع کرتے ہوئے ملزمہ نے کہا کہ مالک نے اس پر جھوٹا الزام عائد کیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اسے کئی ماہ سے تنخواہ بھی نہیں دی گئی۔ عدالت نے ابھی اس کیس کا فیصلہ نہیں سنایا یہ بھی علم نہ ہوسکا کہ ایک غیر مسلم خاتون کو قرآن مجید پر حلف دینے کی اجازت دی گئی یا نہیں۔
Bookmarks