اسلام علیکم ... تمام بھائیوں اور بہنوں سے یہ درخواست ہے کہ تمام دین کے اجروثواب کے امور پر
راہنمائی صرف اور صرف امام الانبیاء حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم سے لی جائےنہ کہ دوسری شخصیات سے
قرآن مجید میں ہم سب کو اطیعواللہ و رسول کا حکم ہے اور جب اللہ تعالٰی نے ہم پر رسول اللہ حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم
کے زمانے میں ہی اسلام مکمل کردیا ہے "الیوم اکملت لکم دینکم" تو ہم کو اُسی اسلام اوردین میں اجروثواب کے امور کو بہت کافی سمجھنا چاہیے کہ
جنکی وضاحت رسول اللہ حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم نے کردی اور جن پر تمام صحابہ کرام علیہم اجمعین نے عمل کرکے دکھا دیا
اور پھر اللہ تعالٰی نے ان پر "رضی اللہ عنہم ورضو عنہ" کی مہر ثبت کردی الحمد اللہ
ہم سب اھل ایمان کا یہ فیصلہ ہے کہ بظاہر کوئی عمل کتنا ہی اچھا کیوں نہ لگے اگر اُسکی بنیاد اور اصل حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم
سے ثابت نہ ہو تو دین کا حصہ نہیں ہے اور اس میں اجروثواب کی بجائے گناہ اور نافرمانی و معصیت رسول کا عنصر شامل ہے
دین اسلام صرف اُسی وقت آسان ہے جب اطیعواللہ ورسول کی بیناد پر نافذالعمل رہے گا وگرنہ ہر طرف فرقہ بندی ہوگی اور
رنگ برنگے اسلام کے دعویدار قرآن و سنت سے بیزار مسلمان نظر آئیں گے جو اللہ تعالٰی کی رحمت سے محروم اور اقوام عالم میں
یہ لوگ اور ان کے ساتھی ذلت کے نشان بنتے رہیں گے اور آج جن کی بہتات ہے اورجنکی نشانیاں عقل والوں کے لیے دلیلیں ہیں
اللہ تعالٰی ہم سب کا خاتمہ بالایمان فرمائے آمین
Bookmarks