Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 12 of 35

Thread: سوّر کےگوشت کے حرام ہونے کی سائنسی دلیل

  1. #1
    amjadattari's Avatar
    amjadattari is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 02:25 PM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    6,522
    Threads
    1227
    Credits
    1,302
    Thanked
    1248

    Default سوّر کےگوشت کے حرام ہونے کی سائنسی دلیل

    ارشادربانی ھے : "قل لا أجد فی ما أوحى إلى محرما على طاعم يطعمه إلا أن يكون ميتة أو دمأ مسفوحاً أو لحم خنزير فإنه رجس أو فسقاً اهل لغير الله به فمن اضطر غير باغ ولا عاد فإن ربك غفور رحيم" (سورة الأنعام الآية 145)

    ترجمہ : آپ کھ دیجئے کہ جو کچھ احکام بذریعہ وحی میرے پاس آتے ھیں ان میں تو میں کوئی حرام نھیں پاتا کسی کھانے والے کیلئے جو اس کو کھاۓ ، مگر یہ کہ وہ مردار ھو یا کہ بہتا ھوا خون ھو یا خنزیر کا گوشت ھوا کیونکہ وہ بالکل ناپاک ھے یا جو شرک کا ذریعہ ھو کہ غیر اللہ کیلئے نامزد کر دیا گیا ھو۔ پھر جو شخص مجبور ھو جاۓ بشرطیکہ نہ تو طالب لذت ھو اور نہ تجاوز کرنے والا ھو تو واقعی آپ کا رب غفور رحیم ھے (سورہ انعام 145)



    سائسنی حقیقت : سائنسی نے اسلامی شریعت میں ممنوعہ چیزوں کے بعض اسباب جاننے کی کوشش کی جس کو متبعین شریعت نے خورد بینوں کے انکشاف سے پہلے صدیوں تک عمل کیا ھے۔ ترتیب کے ساتھ مردار، اس سے بکتیریا (کٹاڑو) پروان چڑھتے ھیں ، خون اسکے کٹاڑو تیزی اور کثرت کےساتھ بڑھتے ھیں اور اخیر میں خنزیر (سوّر) جسکے بدن میں تمام جہاں کی بیماریاں اور گندگیاں جمع ھیں ، اور کسی بھی طرح کی صفائی ستھرائی ان کو دور نھیں کر سکتی جیسے کہ ایک پودا (حلوف) نامی ھے جس کے اندر کیڑے بیکتیریا اور ایسے وائرس ھوتے ھیں جن کو وہ انسان اور جانوروں میں منتقل کرتا ھے ۔ اور بعض خنزیرکے ساتھ خاص ھے جیسے (TRCHINELLA) اور (Balantidium Dysentery) اور (Taenia Solium) اور (Spiralis) ۔ اور بعض کے اندر ایسے بہت سےامراض ھوتے ھیں جو انسان کے درمیان مشترک ھوتے ھیں ۔ اور (فاشیولا)کیڑے کے اندر انفلونزا کے جراثیم ھوتے ھیں ۔ اور (ASCARIS) اور پیٹ کے سانپ (Fasciolopsis Buski) ۔ چین میں بہت زیادہ ھوتے ھیں ۔ اور خنزیر پالنے والوں اور ان سے میل جول رکھنے والوں کے اندر (Balantidiasis) کا مرض وبائی شکل میں ظاھر ھوتا ھے۔ جیسا کہ محیط ھادی (Pacific Ocean) کےایک جزیرے میں خنزیر کے پائخانے کے پھیلانے کےنتیجہ میں ھوا۔ اور یہ مرض مصنوعی طور پر ترقی یافتہ ملکوں میں جہاں جہاں خنزیر پاۓ جاتے ھیں ۔ جبکہ وہ لوگ اس کا دعوی کرتے ھیں کہ اس کی گندگیوں پر جدید ٹکنیک کےذریعہ وہ قابو پانے کی کوشش کرتے ھیں ، اور خاص طور سے جرمنی، فرانس ، فلپائن اور وینژویلامیں بغیر سرٹیفیکیٹ کے اسکے گوشت کو حرام قرار دیتے ھیں اور خنزیر کے پٹھوں کی گوشت کھانے کی صورت میں (Trichinellosis) کا مرض لگ جاتا ھے ۔ جس کی وجہ سے عورت کے معدوں سے آواز نکلنے لگتی ھے اور کیڑے پیدا ھو جاتے ھیں جن کی تعداد دس ھزار ھوتی ھے پھر یہ کیڑے خون کے راستہ سےانسان کے پٹھوں مین منتقل ھوجاتے ھیں اور پھر لگنے والے امراض کی شکل اختبار کر لیتے ھیں البتہ (Spiralis) کا مرض بیمارخنزیر کے پٹھے کھانے سے لگتا ھے ۔ اور انسان کی آنتوں کے اندر کيڑا پروان چڑھنے لگتا ھے جس کی لمبائی کبھی کبھی سات میٹر ھوتی ھے۔ جس کا کانٹے وار سر آنٹوں کی دیواروں کےاندر اور خون کے دوران کیلئے بڑی دشواری کا سبب بنتا ھے ۔ اور اسکی چار چو سنے والی چونچیں اور ایک گردن ھوتی، ھے جس سے چونچ دار کیڑے وجود میں آتے ھیں جن کا ایک مستقل وجود ھوتا ھے ، جنکی تعداد ھزار تک ھوتی ھے ، اور ھر بار ھزار انڈے پیدا ھوتے ھیں اور انڈوں سے ملوث کھانا کھانے کی صورت میں (Taenia Solium) کا مرض لگ جاتا بیں جس سے کیڑے پیدا ھو کر خون میں منتقل ھو جاتے ھیں اور خطرے کا باعث بن جاتے ھیں۔ اور یہ مرض محض اسیپرالس (Spiralis) کےلگنے کی وجہ سے نھیں ھوتا۔




    سبب اعجاز : خنزیر بہت بری اور گندی طبیعت کاجانور ھے ۔ اور بت برستوں کے نزدیک اس کی نفرت اس حد سے بڑھی ھوئی ھے کہ اس کو ھرطرح کےخیرکیلئے سم قاتل تصور کرتے ھیں، چنانچہ قدیم واقعات کی روشنی میں مصریون کے نزدیک حورس کو ، اور کنانیوں کے نزدیک ادون (بعل) یونانیون کےنزدیک ادونیس کواور بر صغیر ایشیاء کو میں (اتیس) کو اسی نے ہلاک کیا ھے۔ اور قدیم مصر میں خنزیر چرانے کا پیشہ سب سے ذلیل پیشہ سمجھا جاتا تھا جس کو صرف فقراء ھی انجام دیا کرتے تھے ، اور خنزیر چانے والوں کو ھیکل ومعابد میں داخل ھونے کی اجازت نہ تھی ، نہ ھی سواۓ خنزیر کےچرواھوں کی لڑکیوں کے کسی اور قبیلہ سے شادی کی اجازت تھی، اور خنزیر کو چھونے والوں کیلئے غسل واجب تھا ۔ اور اھل کتاب کے نزدیک – خواہ وہ اس کی مخالفت کریں- یہ حرام ھے- لیکن قرآن کریم نےاس کےگوشت کھانے سے منع کرنے کی علت یہ کہکر بیان کیا کہ (فإنه رجس ) بے شک وہ ناپاک چیز ھے، اور رجس (filth) ایسا جامع کلمہ ھے جس کے اندر گندگی ، نجاست ، اذیت ،ضرر، ھر طرح کا مفھوم ھے اور اسکا گوشت کھانے کی ممانعت اور اس کو بحیثیت کھانے کے استعمال کی ممانعت کے سلسلے میں مزید تین جگھوں پر ذکر آیا ھے۔



    ارشاد باری ھے : "إنما حرم عليكم الميتة والدم ولحم الخنزير وما أهل به لغير الله فمن اضطر غير باغ ولا عاد فلا إثم عليه إن الله غفور رحيم" (سورة البقرة الآية 173)

    ترجمہ : تم پر مردہ اور (بہا ھوا) خون اور سور کا گوشت اور ھر وہ چیز جس پر اللہ کے سوا دوسروں کا نام پکارا گیا ھو حرام ھے، پھر جو مجبور ھو جاۓ اور وہ حد سے بڑھنے والا اور زیادتی کرنے والا نہ ھو اس پر ان کے کھانے میں کوئی گناہ نھیں، اللہ تعالی بخشش کرنے والا مھربان ھے (آیت 173)



    دوسری جگہ ارشاد ھے : " إنما حرم عليكم الميتة والدم ولحم الخنزير وما أهل به لغير الله فمن اضطر غير باغ ولا عاد فإن الله غفور رحيم" (سورة النمل الآية 115"

    ترجمہ : تم پر صرف مردار اور خون اور سور کا گرشت اور جس چیز پر اللہ کے سوا دوسرے کا نام پکارا جاۓ حرام ھیں ، پھر اگر کوئی شخص بے بس کر دیا جائے نہ وہ خواھشمند ھو اور نہ حد سے گزرنے والا ھو تو یقینا اللہ بخشنے والا رحم کرنے والا ھے۔ (سورہ النمل 115)



    تیسری جگہ ارشادھے : "حرمت عليكم الميتة والدم ولحم الخنزير وما أهل لغير الله به والمنخنقة والموؤدة والمتردية والنطيحة وما أكل السبع إلا ما ذكيتم وما ذبح على النصب وأن تستقسموا بالأزلام ذلكم فسق" (سورة المائدة الآية 3)

    ترجمہ : تم پرحرام کیا گیا مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور جس چیز پر اللہ کے سوا دوسرے کا نام پکارا گیا ھو ، اور جو گلا گھٹنے سے مرا ھو، اور جو کسی ضرب سے مرگيآ ھو ، اور جو اونچی جگہ سے گر کرمراھو، اور جو کسی کے سینگ مارنے سے مرا ھو ، اور جسے درندوں نے پھاڑ کھایا ھو لیکن اسے تم ذبح کر ڈالو تو حرام نھیں اور جو آستانوں پر ذبح کیا گیا ھو، اور یہ بھی کہ قرعہ کے تیروں کے ذریعہ فال گیری کرو یہ سب بد ترین گناہ ھیں۔ اور کھانے مین حرمت عام ھےجس میں چربی بھی شامل ھے اور تنہا یھود پر اسکی حرمت اس بات کی تاکید ھے کہ گوشت کے ساتھ ساتھ کھانے کے طورپر چربی بھی اس میں شامل ھے۔



    ارشادباری ھے : "وعلى الذين هادوا حرمنا كل ذى ظفر ومن البقر والغنم حرمنا عليهم شحومهما إلا ما حملت ظهورهما أو الحوايا أو ما اختلط بعظم ذلك جزيناهم ببغيهم وإنا لصادقون " (سورة الأنعام ألآية 146)

    ترجمہ : اور یہودیوں پر ہم نے ہر ناخن والا (جانور) حرام کر دیا تھا اور گائے اور بکری میں سے ہم نے ان پر دونوں کی چربی حرام کر دی تھی سوائے اس (چربی) کے جو دونوں کی پیٹھ میں ہو یا اوجھڑی میں لگی ہو یا جو ہڈی کے ساتھ ملی ہو۔ یہ ہم نے ان کی سرکشی کے باعث انہیں سزا دی تھی اور یقینا ہم سچے ہیں اور گوشت کی حرمت چربی کی حرمت پر بھی شامل ھے جس طرح کہ جانور کا چارہ انسان کھاۓ ،اور قرآن کریم کے نزول کے وقت خنزیر کے نقصانات کو کوئی نہ جانتا تھا تو جب قرآن کریم علیم وحکیم کے علم سے نازل نھیں ھوا تو شریعت کےاندر یہ احتیاط کہاں سے آئی ۔



    ارشاد ربانی ھے : "وكذب به قومك وهو الحق ،قل لست عليكم بوكيل. لكل نبأ مستقر وسوف تعلمون" (سورة الأنعام الآية 66-67)

    ترجمہ : اور آپ کی قوم اس کی تکذیب کرتی ھے حالانکہ وہ یقینی ھے آپ کہہ دیجئے کہ میں تم پر تعینات نھیں کیا گیا ھوں ۔ ھر خبر (کے وقوع) کا ایک وقت ھے اور جلدھی تم کو معلوم ھو جاۓگا ۔ (سورہ انعام66-67)
    Attached Images Attached Images    

  2. #2
    sx1001's Avatar
    sx1001 is offline Advance Member
    Last Online
    23rd October 2022 @ 07:03 PM
    Join Date
    23 Dec 2007
    Location
    karachi/liaqtabad
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    1,963
    Threads
    60
    Credits
    69
    Thanked
    60

    Default

    thanks 4 shared
    nice sharing

  3. #3
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    Shukria .......Aap Ne Buhat Achee Information Dee Hai....

  4. #4
    raz24726's Avatar
    raz24726 is offline Advance Member
    Last Online
    17th April 2024 @ 08:05 PM
    Join Date
    16 Dec 2009
    Location
    Agr Milu To Muj
    Gender
    Male
    Posts
    5,502
    Threads
    79
    Credits
    1,178
    Thanked
    432

    Default

    Wakai me bht achi information he

  5. #5
    IT.BOY's Avatar
    IT.BOY is offline Senior Member
    Last Online
    17th November 2017 @ 12:13 PM
    Join Date
    26 Dec 2007
    Location
    *MAA KI AGOOSH*
    Gender
    Male
    Posts
    28,374
    Threads
    651
    Credits
    998
    Thanked
    3079

    Default


    [FONT="Jameel Noori Nastaleeq"][CENTER][COLOR="Blue"][SIZE="5"][B]Coming Soon...:)[/B][/SIZE][/COLOR][/CENTER][/FONT]

  6. #6
    amjadattari's Avatar
    amjadattari is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 02:25 PM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    6,522
    Threads
    1227
    Credits
    1,302
    Thanked
    1248

    Default

    Quote Fritzie said: View Post
    Shukria .......Aap Ne Buhat Achee Information Dee Hai....
    thanks for posting

  7. #7
    Join Date
    18 Mar 2010
    Location
    Pak Army Aviation Squadron
    Posts
    18
    Threads
    0
    Thanked: 1

    Default

    very nice info. keep it up, thanks for sharing

  8. #8
    *ESHA*'s Avatar
    *ESHA* is offline Advance Member+
    Last Online
    15th December 2019 @ 12:01 PM
    Join Date
    29 Mar 2009
    Location
    Islamabad
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    10,158
    Threads
    536
    Credits
    78
    Thanked
    164

    Default


  9. #9
    *ESHA*'s Avatar
    *ESHA* is offline Advance Member+
    Last Online
    15th December 2019 @ 12:01 PM
    Join Date
    29 Mar 2009
    Location
    Islamabad
    Age
    32
    Gender
    Female
    Posts
    10,158
    Threads
    536
    Credits
    78
    Thanked
    164

    Default


  10. #10
    Khani's Avatar
    Khani is offline Advance Member
    Last Online
    5th May 2023 @ 03:07 PM
    Join Date
    31 Mar 2009
    Posts
    6,936
    Threads
    634
    Credits
    1,323
    Thanked
    799

    Default

    JazaKALLAH

  11. #11
    amjadattari's Avatar
    amjadattari is offline Advance Member
    Last Online
    24th March 2020 @ 02:25 PM
    Join Date
    23 Jul 2009
    Location
    pakistan
    Posts
    6,522
    Threads
    1227
    Credits
    1,302
    Thanked
    1248

    Default

    آپ سب کا شکریہ

  12. #12
    smartyounus's Avatar
    smartyounus is offline Advance Member
    Last Online
    1st July 2023 @ 01:47 PM
    Join Date
    27 Dec 2009
    Location
    KARACHI
    Gender
    Male
    Posts
    2,405
    Threads
    131
    Credits
    63
    Thanked
    237

    Default

    شکریہ آپ کا اچھی معلومات ہیں

Page 1 of 3 123 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 28
    Last Post: 13th February 2023, 11:01 AM
  2. Replies: 6
    Last Post: 15th September 2019, 08:24 AM
  3. Replies: 13
    Last Post: 9th December 2015, 08:23 AM
  4. Replies: 2
    Last Post: 25th March 2015, 07:45 AM
  5. Replies: 8
    Last Post: 28th June 2011, 12:15 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •