Pakistani Urdu Forum for Free IT Education, ITDunya.com  


Home UrduPad EMail FAQ ITD Mobile
Go Back   Pakistani Urdu Forum for Free IT Education, ITDunya.com > Entertainment and Discussions > Baat cheet
Forgot Password? Join Us!

Baat cheet Discussion about anything with respect and according to rules

مثبت پہلو اوررویہ
Reply
 
LinkBack Thread Tools Display Modes
  #1  
Old 2nd December 2011, 01:28 AM
Ladla Student's Avatar
Majzobi
 
Last Online: Today 12:45 PM
Join Date: 14 Nov 2008
Location: Islamabad
Gender: Male
Posts: 1,901
Started threads: 331 Started threads
Thanks: 1,536
Thanked 366 Times in 197 Posts
Thread Starter
Default مثبت پہلو اوررویہ

یاد رکھیے! ہم اپنی زندگی میں جس پہلو کو سب سے کم اہمیت دیتے ہیں وہ ہے ہمارا خیال اور سوچنے کا طریقہ جبکہ ہمارے چلن اور شخصیت کی تعمیر میں یہ سب سے زیادہ اثرانداز ہوتا ہے۔ ہر بات یا واقعہ کو مثبت طور سے دیکھنے کی عادت کا ارتقاءکریں۔ چاہے وہ کتنا ہی تکلیف دہ کیوں نہ ہو۔ منفی اور فضول انداز فکر دماغ کو کمزور کردیتا ہے۔ اسے بے چین مشتعل اور زہریلا بنادیتا ہے۔
اپنے ذہنی پہلو اور نکتہ نظر کو دوبارہ منظم کرکے ہر ایک منفی حالت کو مثبت صورت میں تبدیل کریں۔ یہ کیسے کیا جائے؟ اس کیلئے ایک مثال دیتا ہوں فرض کریں کوئی آپ کوگالی دیتا ہے یا غصہ میں غلط بات کرتا ہے اس وقت دل میں صرف یہ خیال کریں کہ وہ شخص ابھی پوری طرح سمجھدار نہیں ہوا ہے اور اس کی ذہنی کیفیت ابھی ٹھیک نہیں ہے اس لیے وہ ایسی باتیں کررہا ہے لیکن اس شخص کیلئے کسی طرح کے برے خیالات اپنے دل میں نہ لائیں۔ یہ ہوا مثبت پہلو اور رویہ۔
اس کے برعکس اپنے خیالات کو مثبت بنا کر آپ اپنی طرف سے ایسے دنیاوی حالات اور ماحول کو متوجہ کرتے ہیں جو آپ کے مددگار بنتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ روحانی اصولوں کے مطابق آپ کی طرف آپ کے خیالات کے موافق ہی آپ کے دنیاوی حالات کیفیات متوجہ ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر فرض کریں کہ آپ کوکوئی خاص بیماری لگ جانے کا خوف بار بار ہوتا ہے۔ آپ دیکھیں کہ کچھ عرصے بعد آپ میں اس بیماری کی علامات ظاہر ہونے لگی ہیں۔ خیالا ت میں اتنی قوت ہے وہ پتھر کی طرح ٹھوس حقیقت ہیں۔
مثبت خیالات سے بھرپور رہ کر آپ اپنے چاروں طرف تخلیقی لہروں کا نورانی خول بنالیتے ہیں۔ اس سے آپ کی ہی نہیں بلکہ آپ کے تعلق میں آنے والے ہر ایک شخص کوفائدہ ہوتا ہے۔ یہ نورانی خول دوسروں کے ذریعے چھوڑے گئے منفی خیالات کی لہروں سے آپ کی حفاظت بھی کرتا ہے۔
Reply With Quote
Reply

Bookmarks


(View-All Members who have read this thread in the last 15 days : 0
There are no names to display.
Thread Tools
Display Modes

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off
Trackbacks are On
Pingbacks are Off
Refbacks are Off


Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
<<>>کون آيا ہے ميرے پہلو ميں خواب آلودہ <<>> darpanrukh Urdu Adab & Shayeri 4 14th February 2012 09:23 PM
*~کون آيا ہے ميرے پہلو ميں خواب آلودہ ~* darpanrukh Urdu Adab & Shayeri 8 8th February 2012 12:32 AM
بچپن ہی کے پہلو میں جوانی بھی تو ہے ~*$ahil*~ Urdu Adab & Shayeri 12 11th August 2011 02:20 AM
تیرے پہلو میں جو گزرے تھے AAMIR_555 Urdu Adab & Shayeri 6 28th November 2010 07:36 PM
مذہب اسلام کی توہین کا ایک اور پہلو Foreign-Observe Halat-e-Hazra 6 30th May 2010 12:07 AM


All times are GMT +5. The time now is 05:03 PM.


Powered by vBulletin® Version 3.8.7
Copyright 2005 - 2014, ITDunya All rights reserved, No Portion May be Reproduced Without Written Permission from ITD Management.

Search Engine Optimization by vBSEO ©2011, Crawlability, Inc.