Results 1 to 10 of 10

Thread: کیا جھوٹ بولنا جائز ہے؟؟؟

  1. #1
    I T DUNYA's Avatar
    I T DUNYA is offline Senior Member+
    Last Online
    25th April 2012 @ 06:42 PM
    Join Date
    04 Jul 2011
    Location
    راولپنڈی
    Age
    53
    Gender
    Male
    Posts
    612
    Threads
    101
    Credits
    1,000
    Thanked
    52

    Default کیا جھوٹ بولنا جائز ہے؟؟؟

    السلام علیکم


    ہمارے پیارے دین میں جھوٹ بولنے والے کو گناہ گار قرار دیا ہے

    لیکن

    تین مواقع پر جھوٹ بولنے والے کو

    گناہ گار

    قرار نہیں دیا۔


    47 - صلہ رحمی کا بیان : (223)
    جھوٹ بولنے کی حرمت اور اس کے جواز کی صورتوں کے بیان میں


    حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ أُمَّهُ أُمَّ کُلْثُومٍ بِنْتَ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ وَکَانَتْ مِنْ الْمُهَاجِرَاتِ الْأُوَلِ اللَّاتِي بَايَعْنَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ لَيْسَ الْکَذَّابُ الَّذِي يُصْلِحُ بَيْنَ النَّاسِ وَيَقُولُ خَيْرًا وَيَنْمِي خَيْرًا قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَلَمْ أَسْمَعْ يُرَخَّصُ فِي شَيْئٍ مِمَّا يَقُولُ النَّاسُ کَذِبٌ إِلَّا فِي ثَلَاثٍ الْحَرْبُ وَالْإِصْلَاحُ بَيْنَ النَّاسِ وَحَدِيثُ الرَّجُلِ امْرَأَتَهُ وَحَدِيثُ الْمَرْأَةِ زَوْجَهَا

    صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2133 حدیث مرفوع مکررات 8 متفق علیہ 4
    حرملہ بن یحیی ابن وہب، یونس حضرت ابن شہاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حمید بن عبدالرحمن بن عوف نے مجھے خبر دی ہے کہ ان کی والدہ ام کلثوم بنت عقبہ بن ابی معیط ابتداء ٍہجرت اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرنے والوں میں سے تھیں وہ خبر دیتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ وہ آدمی جھوٹا نہیں ہے کہ جو لوگوں کے درمیان صلح کراتا ہے اور اچھی بات کہتا ہے اور دوسرے کی طرف اچھی بات منسوب کرتا ہے ابن شہاب کہتے ہیں کہ میں نے لوگوں میں سے صرف تین موقعوں پر جھوٹ بولنے کا جواز سنا ہے (1) جنگ (2) لوگوں کے درمیان صلح کرتے وقت (3) آدمی کا اپنی بیوی سے بات کرتے وقت اور بیوی کا اپنے خاوند سے بات کرتے وقت۔


    یہ حدیث بخاری شریف کے علاوہ اور بھی کتابوں میں درج ہے
    سنن ترمذى حديث نمبر ( 1939 ) سنن ابو داود حديث نمبر ( 4921 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ترمذى ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.


    خاوند اور بيوى كا آپس ميں جھوٹ بولنے سے مقصود يہ ہے كہ: آپس ميں محبت و مودت اور دائمى الفت پيدا كرنے كے ليے جھوٹ بولنا تا كہ خاندان كا شيرازہ نہ بكھرے.

    مثلا خاوند اپنى بيوى سے كہتا ہو: تم تو ميرے ليے بہت قيمتى ہو.

    يا پھر كہتا ہو: ميرے ليے تو تجھ سے زيادہ كوئى اور پيارا نہيں ہے.

    يا پھر يہ كہے: ميرے ليے تو تم ہى سب عورتوں سے زيادہ خوبصورت ہو، اس طرح كے الفاظ كہے.

    اس سے وہ جھوٹ مراد نہيں ہے جس حقوق مارنے كا باعث بنتا ہو، يا پھر واجبات و فرائض سے فرار ہونے كا باعث بنتا ہو.
    فتح البارى ميں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ رقمطراز ہيں:

    " اس پر اتفاق ہے كہ خاوند اور بيوى كے حق ميں جھوٹ سے مراد يہ ہے كہ اس ميں نہ تو حق ساقط ہوتا ہو اور نہ ہى كسى دوسرے كا حق غصب ہوتا ہو " انتہى

    اور شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ كہتے ہيں:

    " اسى طرح خاوند كا اپنى بيوى اور بيوى كا اپنے خاوند سے بات چيت كرنا جس ميں محبت و الفت اور مودت پيدا ہوتى ہو مصلحت ميں سے، مثلا وہ بيوى سے كہے:

    تم ميرے ليے بہت قيمتى ہو، اور تم سب عورتوں سے زيادہ ميرے ليے محبوب ہو، چاہے وہ اس ميں جھوٹا بھى ہو ليكن محبت و مودت اور دائمى الفت و پيار پيدا كرنے كے ليے اور پھر مصلحت بھى اس كى متقاضى ہے " انتہى

    ديكھيں: شرح رياض الصالحين ( 1 / 1790 ).


    ابن شھاب رحمہ اللہ كہتے ہيں:

    " لوگ جسے جھوٹ كہتے ہيں ميں نے انہيں تين جگہوں پر بولنے كى رخصت دى گئى ہے: جنگ ميں، اور لوگوں كے مابين صلح كرانے كے ليے، اور آدمى كا اپنى بيوى اور بيوى كا اپنے خاوند سے بات چيت كرنے ميں "



    جنگ ميں جھوٹ بولنا يہ ہے كہ: وہ اپنى جانب سے قوت و طاقت ظاہر كرے، اور ايسى بات چيت كرے جس سے اس كے ساتھى اور فوجى طاقتور ہو جائيں، اور اپنے دشمن كے خلاف تدبير كرے.

    نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

    " الحرب خدعۃ "

    جنگ دھوكے كا نام ہے "

    ديكھيں: شرح السنۃ ( 13 / 119 ).


    سفيان بن عيينہ رحمہ اللہ كہتے ہيں:

    اگر كسى شخص نے كسى دوسرے شخص سے معذرت كى اور اسے راضى كرنے كے ليے وہ كلام ميں تبديلى كر كے اچھى كلام پيش كرتا ہے تو وہ جھوٹا نہيں كہلائيگا كيونكہ حديث ميں ہے:

    " لوگوں كے مابين صلح كرانے والا شخص جھوٹا نہيں ہے"

    ان كا كہنا ہے: چنانچہ اس دوسرے شخص كے مابين اصلاح كا ہونا دوسرے لوگوں ميں صلح كرانے سے افضل ہے.



    اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ

    اور عمل کی توفیق عطا فرمائیں۔

    آمین


    جزاک اللہ

  2. #2
    Stanha1989's Avatar
    Stanha1989 is offline Senior Member+
    Last Online
    1st February 2013 @ 03:08 PM
    Join Date
    13 Sep 2011
    Gender
    Male
    Posts
    487
    Threads
    54
    Credits
    0
    Thanked
    38

    Default



  3. #3
    MuslmanLarki is offline Junior Member
    Last Online
    12th December 2011 @ 02:37 PM
    Join Date
    12 Dec 2011
    Gender
    Female
    Posts
    9
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default


  4. #4
    imani9009's Avatar
    imani9009 is offline Senior Member
    Last Online
    26th November 2017 @ 08:40 PM
    Join Date
    14 Dec 2008
    Location
    Pakistan
    Gender
    Male
    Posts
    687
    Threads
    67
    Credits
    0
    Thanked
    226

    Default

    علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ترمذى ميں اسے صحيح قرار ديا ہے
    حافظ ابن حجر رحمہ اللہ رقمطراز ہيں
    شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ كہتے ہيں
    ابن شھاب رحمہ اللہ كہتے ہيں
    سفيان بن عيينہ رحمہ اللہ كہتے ہيں
    آپ کوشش کیا کریں کہ امتی کے اقوال کے بجاےٴ صرف قرآن وحدیث پیش کیا کریں

    [IMG]http://www.itdunya.com/signaturepics/sigpic31663_2.gif[/IMG]

  5. #5
    I T DUNYA's Avatar
    I T DUNYA is offline Senior Member+
    Last Online
    25th April 2012 @ 06:42 PM
    Join Date
    04 Jul 2011
    Location
    راولپنڈی
    Age
    53
    Gender
    Male
    Posts
    612
    Threads
    101
    Credits
    1,000
    Thanked
    52

    Default

    Quote imani9009 said: View Post

    آپ کوشش کیا کریں کہ امتی کے اقوال کے بجاےٴ صرف قرآن وحدیث پیش کیا کریں


    السلام علیکم

    محترم بھائی،

    سمجھا نہیں کہ آپ کیا کہنا چاھتے ہیں؟؟؟

    اگر تو آپ صرف بحث و مباحثہ کرنا چاھتے ہیں

    تو فورم کے قوانین اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔

    جزاک اللہ

    السلام علیکم

    آپ کا دینی بھائی

  6. #6
    HEEERAN's Avatar
    HEEERAN is offline Senior Member
    Last Online
    2nd September 2018 @ 11:34 AM
    Join Date
    13 Dec 2011
    Location
    <My Own World>
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    677
    Threads
    69
    Credits
    62
    Thanked
    65

    Default

    jazakALLAH...........

  7. #7
    Join Date
    19 Aug 2009
    Location
    islamabad
    Posts
    767
    Threads
    229
    Credits
    1,075
    Thanked
    31

    Default

    mere bhai kisi muslman bhai ya behan ki izat bachane k liye jhot bholna jahiz ha magar apni zaat ke liye bolna jahiz nai

  8. #8
    AALIM ONLINE is offline Senior Member+
    Last Online
    21st July 2015 @ 09:11 AM
    Join Date
    30 Apr 2012
    Location
    راولپنڈی
    Age
    53
    Gender
    Male
    Posts
    134
    Threads
    36
    Credits
    1,000
    Thanked
    2

    Default


    السلام علیکم


    جزاك الله واحسن الجزاء في الدنيا والآخرة


    اسی طرح لکھتے رہیں۔
    آمین

  9. #9
    Kawish1's Avatar
    Kawish1 is offline Senior Member+
    Last Online
    19th April 2018 @ 01:10 PM
    Join Date
    14 Nov 2009
    Posts
    138
    Threads
    18
    Credits
    925
    Thanked
    17

    Default

    جزاک اللہ، بہت خوبصورت شیرنگ کی آپ نے بھاءی

  10. #10
    biaasrfamily is offline Senior Member+
    Last Online
    25th December 2012 @ 01:41 PM
    Join Date
    05 Nov 2011
    Gender
    Female
    Posts
    271
    Threads
    14
    Credits
    1,055
    Thanked
    8

    Default

    jazakAllah

Similar Threads

  1. Replies: 8
    Last Post: 28th June 2015, 08:46 AM
  2. تم کیا جانو؟
    By 12rounds in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 10
    Last Post: 5th April 2013, 05:35 PM
  3. دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے
    By Shajee Waqar in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 22
    Last Post: 1st February 2012, 12:31 PM
  4. کسی نے یہ سوال کیا اپنے آپ سے؟
    By Fatat-Al-Quraan in forum Islam
    Replies: 0
    Last Post: 28th April 2009, 08:40 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •