﷽
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
دوستو! انڈرائڈ میں بہت ہی کم ہمیں لائیو ٹی وی چینلز وغیرہ دیکھنے کے لیے کوئی اپلیکیشن یا کام کرنے والا طریقہ مل پاتا ہے
آج میں آپ سے یہی چیز شیئر کرنے جا رہا ہوں کہ کس طرح آپ اپنے انڈرائڈ ہینڈسیٹ پر لائیو ٹی وی چینلس دیکھ سکتے ہیں
اس کے لیے جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں
بہتر انٹرنیٹ جیسے وائی فائی کا یا پھر ڈیٹا کیبل کے ذریعے آپ کے پی سی کا کیونکہ کم رفتار جی پی آر ایس یا ایج پر جس طرح ٹی وی چلے گی آپ کو مزہ نہ دے گی
اوکے، تو سب سے پہلے آپ یہاں سے اسکائی فائر براؤزر ڈاؤنلوڈ کریں اور اسے انسٹال کردیں
چونکہ اس فری ورژن میں وڈیوز دیکھنے کی ایک حد رکھی گئی ہے اس لیے مندرجہ ذیل لنک پر سے اس کی لائسنس فائل کو ڈاؤنلوڈ کریں اور کسی بھی عام اپلیکیشن کی طرح انسٹال کرلیں
اور اب آخر میں ایڈوب فلیش پلیئر یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کرلیں
اب جس جگہ فلیش باکس نمودار ہوتا ہے چینل کی وڈیو کے لیے وہاں پر چھوٹا سا گرین بٹن آپ کے لیے نمودار ہوگا، اس کو ایک بار ٹچ کردیں
چند سیکنڈ انتظار فرمائیں
ٹی وی چینل چلنے لگے گا
بس، آپ کا کام مکمل ہوا، اب اسکائی فائر براؤزر میں آپ آسانی سے ان ویب سائیٹس پر سے ٹی وی چینل دیکھ سکتے ہیں جنہیں ہم اپنے کمپیوٹر پر استعمال کرتے ہیں
یعنی کہ وہیں ٹی وی چینلس کی ویب سائیٹ جن کے ذریعے ہم اپنے کمپیوٹر پر لائیو ٹی وی چینل دیکھتے ہیں
چند ایک لنکز میں آپ کو فراہم کر رہا ہوں
www.bolytv.com
www.playbolo.com
نوٹ! خاص طور پر بولی ٹی وی کے سارے چینل کام نہیں کرتے، لحاظہ ایک چینل کام کرے دوسرا نا تو یہ سائیٹ کا مسئلہ ہے
دوسرے یہ کہ چینل کی تبدیلی کے وقت کوئی مسئلہ درپیش ہو جائے تو اسکائی فائر کی ڈیٹا کلیئر کرکے پھر سے رن کریں
پوری طرح سے چیک کرنے کے بعد آپ سے شیئر کر رہا ہوں، پلے بولو پر آپ کو چینلس کی دو لنکس ملیں گی، اسٹریمنگ ایک اور اسٹریمنگ دو، لو کوالٹی مگر فاسٹ اسٹریمنگ کے لیے اسٹریمنگ دو کا انتخاب کریں
آپ کا اپنا، تنویر۔
Bookmarks