Apple IPhone 5S
ایپل کے مطابق یہ نیا فون کمپنی کا سب سے بہترین فون ہے، گو کہ یہ دیکھنے میں بالکل پرانے آئی فون 5 جیسا ہی ہے لیکن اب کی بار اس میں بہتر پراسیسر، اچھا کیمرہ اور سب سے خاص فیچر ’
فنگر پرنٹ سکینر‘ شامل کیا گیا ہے۔
اس نئے فون میں
Apple A7
چپ کا استعمال کیا گیا ہے جو پہلے کی نسبت دوگنا تیز ہے۔ اسی طرح اس میں
M7
نامی ایک پرزہ شامل کیا گیا ہے جو صحت سے متعلق ایپلی کیشنز کو آپکی حرکات و سکنات کا ڈیٹا فراہم کرتا ہے۔
آج کل سمارٹ فونز میں کیمرہ فیچر پر خاص توجہ دی جاتی ہے، گو کہ اس نئے فون میں ایک بار پھر
8 میگا پکزل کیمرہ ہی استعمال کیا گیا ہے مگر اس بار فون
5ایلمنٹ لینز اور
15 فیصد بڑے سنسر سے مزین ہے، جسکی بدولت تصاویر پہلے سے زیادہ دلکش ہونگی۔ فون میں
دو ایل ای ڈی لائٹس نصب ہیں اور بڑے سنسر کی بدولت اب کم روشنی میں بھی اچھی تصاویر اتاری جاسکیں گی۔ ایپل کی جانب سے آئی فون 5 ایس میں نیا کیمرہ اور ویڈیو سافٹوئیر شامل کیا گیا ہے جو
سلو موشن ویڈیوز بنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
آئی فون 5 ایس کا سب سے خاص فیچر
فنگر پرنٹ سکینر ہے۔ ہوم بٹن میں نصب یہ سکینر آپ کی انگلیوں کے نشانات کو استعمال کرتے ہوئے مکمل سیکیورٹی فراہم کرتا ہے۔ اس سکینر کی مدد سے آپ کو نہ تو اب کسی قسم کا پن کوڈ استعمال کرنے کی ضرورت اور نہ پیٹرن لاک، اسی طرح یہ سکینر ایپل کی مختلف سروسز استعمال کرنے کے لیے بھی آپ کو صرف انگلی کے اشارے پر لاگ ہونے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
اس سکینر کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اس میں
ایک زائد انگلیوں کے نشان محفوظ کر سکتے ہیں، لہذا اگر گھر میں ایک سے زائد افراد فون استعمال کرتے ہیں تو الگ الگ اپنی انگلیوں کے نشان اس میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
آئی فون 5 ایس، اس بار تین —
کالے، سفید اور گولڈن رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس فون کی قیمت امریکہ میں دوسالہ کانٹریکٹ پر $199 متعین کی گئی ہے۔ میرے اندازے کے مطابق اسکے
16GB
ورژن کی قیمت پاکستانی کرنسی میں کم و بیش 80 ہزار روپے ہوگی۔
Bookmarks