Results 1 to 5 of 5

Thread: مرحبا بالشہادۃ

  1. #1
    i love sahabah's Avatar
    i love sahabah is offline Advance Member
    Last Online
    27th December 2022 @ 08:28 PM
    Join Date
    14 Jul 2008
    Location
    Chakwal
    Posts
    982
    Threads
    499
    Credits
    4,100
    Thanked
    409

    Default مرحبا بالشہادۃ

    کیسی کیسی دردناک تصویریں ہیں…کلیجہ منہ کو آتا ہے…

    ’’غزہ‘‘

    مأسدۃ الاسلام۔ اسلام کے شیروں کا مسکن…

    جہاں لوگ ایک جیل میں مقیم ہیں…نہ کھانے کی فراوانی ہے اور نہ پینے کو صاف پانی دستیاب…

    نہ دوائیں ہیں اور نہ وہ سامان تعیش،جس کے بغیر رہنا آج کے انسان کا شاید سب سے بڑا مسئلہ ہے…

    نہ امن ہے اور نہ روزی…

    مگر جسے دیکھو سینہ تانے جی رہا ہے…سر اٹھا کر جی رہا ہے اور انگلیوں سے فتح کا نشان بنا کر جی رہا ہے…

    نہ کوئی بھاگنے کے چکر میں ہے اور نہ بکنے پر آمادہ…

    ’’حماس‘‘ ڈنڈا بردار فورس نہیں جو جبر، سزاؤں، گلے کاٹنے کی ویڈیوز،سر عام کوڑے بازی اور مارا ماری کے زور پر اس علاقے پر قابض ہو…

    یہاں سب لوگ ’’حماس‘‘ ہیں۔اپنی خوشی سے، اپنے ایمان کی بنیاد پر اور نظریاتی طور پر…

    یہاں رہنے والوں کی شکل کیسی بھی ہو…لباس جس ڈھنگ کا بھی ہو،تعلیم جیسی بھی ہو…

    مگر یہ سب ’’حماس‘‘ ہیں…

    یہ ارض جہاد ہے،ارض شہداء ہے اور ارض اہل عزیمت ہے…

    یہاں سرفروش رہتے ہیں،مزاحمت کار آباد ہیں، ہر دم تیار ہر آن مستعد…

    غزہ کا رمضان ہر سال عجیب ہوتا ہے…

    شہادتوں کی بہاریں لیے سرخ رمضان…

    امت کا امتحان اور غزہ کے کئی لوگوں کے لئے امتحان سے خلاصی اور نجات…

    جی ہاں! امت کا امتحان…

    ’’غزہ‘‘ میں بہنے والا لہو ہمارے لئے ایک سوال ہے اور ہم سب کو جواب دینا ہے…

    غزہ میں کٹی پھٹی لاشیں،روتی مائیں،تڑپتی جوانیاں،بھوک سے بلبلاتے بچے،دواؤں کو ترستے زخمی،فاقہ کش روزہ دار…کیا ہماری کوئی مسئولیت نہیں؟…

    غزہ تو ایک بار پھر سرفراز ہو جائے گا مگر ہم؟…

    غزہ تو پھر جیت جائے گا…امتحان میں کامیاب رہے گا،اس کا فخر اور بڑھ جائے گا…

    اس کا نام مزید اونچا ہو جائے گا…مگر امت؟…

    مگر عرب و عجم میں بکھرے اربوں مسلمان؟…

    اس غزہ کو احمد یاسین نے حماس بنایا ہے…

    عبد العزیز رنتیسی نے اپنی لہو سے اس کی بنیاد مستحکم کی ہے…

    اور اب قرآن مجید کا بہترین قاری خالد مشعل ایمانی مشعل ہاتھ میں لئے غزہ کی کمان سنبھالے ہوئے ہے…غزہ کو کیسے جھکایا جا سکتا ہے؟اس کے قائد کے صرف ہاتھ ہی نہیں سینے میں بھی قرآن ہے اور قرآن کہتا ہے:

    ’’کمزور مت ہو،غم مت کرو،تم ہی غالب ہو اگر ایمان پر رہو‘‘ ( آل عمران)

    یہ قرآن غزہ والوں کو یہود کے بارے میں بتا رہا ہے:

    ’’یہ تمہارا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے سوائے زبانی تکلیف پہنچانے کے اور اگر تم سے لڑیں گے پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے‘‘ ( آل عمران)

    ٭…٭…٭

    ’’مزاحمت‘‘ اور کفر سے ٹکراؤ مسلمان کو کیسا مسلمان بنا دیتے ہیں؟…

    آئیے غزہ سے سیکھتے ہیں…

    تصور کیجیے۔بمباری ہو رہی ہے۔کالج میں پڑھنے والی ایک طالبہ کو یقینی طور پر نظر آ رہا ہو کہ اس کا بچ نکلنا محال ہے۔موت یقینی ہے۔ایسے میں دنیا کے نام صرف ایک پیغام بھیجنے کا وقت ہو تو وہ کیا لکھے گی؟…

    ہو سکتا ہے کوئی مظلومانہ جملہ جو لوگوں کو دیر تک رلاتا رہے…

    ممکن ہے کوئی شکوہ…کوئی شکایت کہ ہماری مدد کو کوئی نہ آیا…

    ہو سکتا ہے کوئی اپیل…عالمی ضمیر کے نام،اقوام متحدہ کے نام،امریکہ کے نام یا مسلمان حکمرانوں کے نام…

    مگر غزہ والے کتنے عظیم،کتنے اونچے اور کتنے عزیمت والے مسلمان ہیں،کیسے سچے مسلمان ہیں،کیسے بلند پایہ ایمان والے ہیں…

    غزہ میں کالج پر بم برسائے گئے…ایک سترہ سالہ طالبہ’’ وھبۃ‘‘ نے اس لمحے اپنا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شئیر کیا:

    ’’مرحبا بالشہادۃ‘‘ ( شہادت کو خوش آمدید)

    اور پھر اس نے شہادت پا لی…

    اہل ایمان!

    اسے ایمان کہتے ہیں…اسے محبت کہتے ہیں… یہ ہوتا ہے عشق الہی…اس کا نام ہے شوق لقائے محبوب…

    ہاں مگر یہ سوغات غزہ، کشمیر، افغانستان، شام، عراق جیسی جہادی خانقاہوں میں ہی ملتی ہے…

    ٭…٭…٭

    غزہ پر جو شخص حکومت کرتا ہے ایمان و استقامت کا پہاڑ ہے…

    اس نے بھی ہم سب کے نام ایک پیغام بھیجا ہے…آئیے پڑھ کر تھوڑا شرمندہ ہوتے ہیں…

    تھوڑا روتے ہیں اور کچھ دعاء کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے لئے کچھ کرنے کے قابل بنا دے، راستے کھول دے اور رکاوٹیں دور کر دے…

    ’’مسلمانو!

    تمہیں اطلاع کرنی تھی کہ ہم پر بمباری ہو رہی ہے،ہمارے بچے قتل ہو رہے ہیں…

    تمہارے آرام میں مخل ہونے پر معذرت…

    تمہارا بھائی ’’اسماعیل ہانیہ‘‘

    ٭…٭…٭

  2. #2
    GujratMardan's Avatar
    GujratMardan is offline Advance Member
    Last Online
    29th May 2022 @ 07:28 AM
    Join Date
    26 Jun 2011
    Location
    Mardan
    Age
    36
    Gender
    Male
    Posts
    965
    Threads
    6
    Credits
    462
    Thanked
    59

    Default

    Jazakallah

  3. #3
    Asadullah7's Avatar
    Asadullah7 is offline Advance Member
    Last Online
    16th November 2021 @ 05:27 AM
    Join Date
    26 Jan 2014
    Location
    Mai-khada
    Gender
    Male
    Posts
    6,351
    Threads
    610
    Credits
    1,220
    Thanked
    1050

    Default

    JazakALLAH
    Nicee=======>
    ====>Sharing
    Thanks<====
    =====>Brother
    ‎بچہ آدمی کا باپ ہوتاہے‎

  4. #4
    Ihsanullah1's Avatar
    Ihsanullah1 is offline Advance Member+
    Last Online
    28th June 2019 @ 09:05 AM
    Join Date
    13 Oct 2012
    Location
    SINDH
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    8,737
    Threads
    153
    Credits
    1,341
    Thanked
    496

    Default

    !!!!!¡¡¡¡
    JazakALLAH
    Death keeps no calendar.

  5. #5
    nissa's Avatar
    nissa is offline Senior Member
    Last Online
    23rd April 2019 @ 10:44 AM
    Join Date
    21 Dec 2011
    Gender
    Female
    Posts
    1,424
    Threads
    54
    Credits
    3,044
    Thanked
    30

    Default

    JAZAK ALLAH
    [CENTER][SIGPIC][/SIGPIC][/CENTER]

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •