اسلام علیکم پیارے ممبرز میں آپ کیلئے ایسی ٹپ لایا ہوں جس سے آپ کمپیوٹر پر واٹس ایپ چلا سکتے ہیں
پ آئی فون پسند کرتے ہوں، اینڈروئیڈ، بلیک بیری یا ونڈوز فون… اس میں وٹس ایپ کا ہونا بہت ہی ضروری ہے۔ وٹس ایپ کی جانب سے پیش کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق دنیا بھر میں اس کے 900 ملین فعال صارفین موجود ہیں۔ اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وٹس ایپ کمپیوٹر پر بھی استعمال کر سکیں۔ اس لیے وٹس ایپ نے خود ہی اس کا طریقہ کار فراہم کر دیا ہے۔ وٹس ایپ کو اس کی ویب سائٹ پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے وٹس ایپ آپ کے اسمارٹ فون پر بھی انسٹال ہونا چاہیے۔ اس طرح دونوں طرف چیٹس ایپ ڈیٹ ہوتی رہیں گی۔اس کے علاوہ یہ سہولت صرف کروم براؤزر میں حاصل کیجا سکتی ہے۔اگر آپ وٹس ایپ کو کروم براؤزر میں استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں تو سب سے پہلے اپنےفون میں موجود وٹسایپ کو اپ گریڈ کر لیں، کیونکہ یہ فیچرنئے ورژن میں فراہم کیا گیا ہے۔ وٹس ایپ کو اپ گریڈ کرنے کے بعد فون پر چلائیں۔ مینو کھولیں تو یہاں WhatsApp Web موجود ہونا چاہیے۔ جس کا مطلب ہے کہآپ اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔اب وٹس ایپ ویب کو اپنے کمپیوٹر پر کرومبراؤزر میں کھول لیں۔web.whatsapp.com یاد رہے کہ اس میں آپریٹنگ سسٹم کی کوئی قید نہیں۔ ونڈوز، لینکس، میک یاکروم او ایس پر اس فیچر کو استعمال کیاجا سکتا ہے۔اس ویب سائٹ کو کھولیں تو یہاں QR کوڈ موجود ہو گا۔ دراصل آپ کو اپنے فون سے اس کوڈ کو اسکین کرنا ہو گا،تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہآپ اپنا ہی وٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں۔ اس کوڈ کو اسکین کرنے کے لیے کوئیایپلی کیشن درکار نہیں، بس اپنے وٹس ایپ کے مینو میں موجود WhatsApp Web پر کلک کریں، QR کوڈ اسکینر آجائےگا۔ اس کی مدد سے کمپیوٹر پر کھولی گئی ویب سائٹ میں دکھایا گیا کیوآر کوڈ اسکین کریں۔ یہ فوراً ہی آپ کے فونمیں موجود وٹس ایپ کو کروم براؤزر میں کھول دے گا۔یہاں آپ دیکھ سکتےہیں کہ آپ کی تمام تر چیٹ ہسٹری اور دوست موجود ہیں، جنسے آپ اب کمپیوٹر کے ذریعے بھی چیٹ کر سکتے ہیں۔یہاں یہ بات یاد رہے کہ اس فیچر کواستعمال کرنے کے لیے فون اور کمپیوٹردونوں پر انٹرنیٹ کا چل رہا ہونا ضروری ہے۔ اگر فون پر نیٹنہ چل رہا ہو تو یہ وٹس ایپ ویب کام نہیں کرے گا۔ویب ورژن کے ذریعے وٹس ایپ پر موصول ہونے والے نئے پیغامات کے الرٹس بھی کمپیوٹر پر حاصل کیے جا سکتے ہیں
Bookmarks