پیارے ممبرز آپ نے بہت سارے طریقے آزمائے ہوں گے بوٹ ایبل یو ایس بی بنانے کےلیے یہ طریقہ سب سے منفرد اور آسان ہے
اس طریقے سے آپ کوئی بھی ونڈو اپنی یو ایس بی میں انسٹال کر سکتے ہیں
ہم ونڈو ایکس پی کے لیے طریقہ کار کو دیکھتے ہیں
وینڈو ایکس پی کی یو ایس بی بنانے کےلیے آپ کوتین چیزوں کی ضرورت پڑے گی
4 جی بی کی یو ایس بی
ونڈو ایکس پی کی سی ڈی یا ڈی وی ڈی
Noveicorp WinToFlash software
اب چلتے ہیں اس کے طریقہ کار کی جانب
سب سے پہلے اپنی ونڈو ایکس پی کی سی ڈی یا ڈی وی ڈی روم میں ڈالیں اس کے بعد کمپیوٹر میں نوی کارپ ون ٹو فلیش کا سافٹوئر انسٹال کرلیں
سافٹوئیر انسٹال ہوجائے تو اس کو اوپن کریں اور
Task
کے آپشن پر جا کر اس آپشن پر کلک کریں
Transfer Xp/2003 installation windows via Usb Drive
پھر ایک پروسس سٹارٹ ہو جائے گا جس سے آپ کی سی ڈی ڈی وی ڈی ساری فائلز یو ایس بی پر کاپی ہو جائیں گی اور آپ کی یو ایس بی بوٹ ایبل بن جائے گی
تمام فائلز کاپی ہو جانے کے بعد کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کر لیں اور
BIOS
میں جائیں اور وہاں جا کر بوٹ سیکونس میں
1st Bootable Device
کو usb پر کر دیں
اور تمام آپشن کو سیو کرنے کے بعد دوبارہ پی سی ریسٹارٹ کریں تو ونڈو یو ایس بی سے انسٹال ہونی شروع ہو جائے گی
Bookmarks