آئی ٹی ڈی کے پیارے دوستو! امید ہے کہ سب اللہ کے کرم سے سب بالکل ٹھیک ہونگے، کل میں نے "نماز کے ارکان کا بیان" تھریڈ بنایا تھا.
http://www.itdunya.com/t503583/
اب ان میں سے تکبیر تحریمہ اور نماز کے پہلے رکن یعنی قیام کا بیان کی تفصیل پرھے گے سوال و جواب کے ساتھ.
تکبیر تحریمہ سے کیا مراد ہے؟
نیت باندھتے وقت اللہ اکبر کہتے ہیں.
اس تکبیر کے کہنے سے نماز شروع ہوجاتی ہے اور جو باتیں نماز کے خلاف ہیں وہ حرام ہوجاتی ہیں اس لۓ اسے تکبیر تحریمہ کہتے ہیں.
*
¤
*
فرض نماز کی تکبیر تحریمہ جھکے جھکے کہی تو جائز ہوئی یا نہیں؟
نہیں، کیونکہ تحریمہ کے وقت فرض اور واجب نمازوں میں جبکہ کوئی عذر نہ ہو سیدھا کھڑا ہونا شرط ہے.
||
||
||
¤¤ نماز کے پہلے رکن یعنی قیام کا بیان¤¤
.
.
.
قیام سے کیا مراد ہے؟
قیام کھڑے ہونے کو کہتے ہیں اور کھڑے ہونے سے ایسا سیدھا کھڑا ہونا مراد ہے کہ گھٹنوں تک ہاتھ نہ پہنچ سکے.
¤
*
¤
قیام کس قدر اور کس نماز میں فرض ہے؟
فرض اور واجب نمازوں میں اتنا کھڑا ہونا فرض ہے جس میں بقدر فرض قرات پڑھی جا سکے.
¤
*
¤
اگر کھڑے ہونے کی طاقت نہ ہو تو کیا کرے؟
بیماری یا زخم دشمن کے خوف یا ایسے ہی کسی قومی عذر سے کھڑا نہ ہو سکے تو بیٹھ کر فرض اور واجب نمازیں پڑھنا جائز ہے.
¤
*
¤
نفل نماز میں قیام کا کیا حکم ہے؟
نفل نماز میں قیام فرض نہیں بلا عذر بھی بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز ہے لیکن بلا عذر بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے میں آدھا ثواب ملتا ہے.
حوالہ: کتاب: تعلیم الاسلام
حضرت مولانا مفتی کفائت اللہ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ
ص ۱۱۸ تا ۱۱۹
باقی انشا اللہ اگلے تھریڈ میں پوسٹ کرونگا.
دیجیۓ اسد رضا کو اجازت
Bookmarks