حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ان دو رکعتوں کے بارے میں پوچھا،جنہیں رسول پاک صل اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز کے بعد پڑھا کرتے تھے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا آپ صل اللہ علیہ وسلم انہیں عصر کی نماز سے پہلے پڑھا کرتے تھے پھر آپ صل اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ کسی کام میں مشغول ہو گئے یا رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم انہیں پڑھنا بھول گئے تو رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے ان دو رکعتوں کو عصر کی نماز کے بعد پڑھا پھر رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم اسے پڑھتے رہے رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم جو نماز بھی پڑھتے اس پر دوام کرتے
حوالہ
صیحیح مسلم حدیث 1928
Bookmarks