امید کرتا ہوں سب بالکل خیرو عافیت میں ہونگے، چلتے ہے تھریڈ کی طرف
سینڈوچ کو یہ مخصوص نام کیسے دیا گیا؟
سینڈوچ دراصل برطانیہ میں ایک جگہ کا نام ہے.
اٹھارویں صدی میں اس جگہ کا مالگ ایک انگریز نواب " جون مونٹا گو" تھا.
یہ اپنے خاندان کا چوتھا نواب تھا.
جون مونٹا گو کو تاش کھیلنے کا اتنا شوق تھا کہ وہ اکثر کھیل کے دوان کھانا کھانا بھی بھول جاتا تھا.
اس لیۓ اس نے ایک ترکیب نکالی اور اپنے نوکر سے کہا: " کھیل کے دوران وہ اسے ڈبل روٹی کے بیچ تلا ہوا گوشت کا ٹکڑا رکھ کر دے دیا کرے."
اس طرح موجودہ سینڈوچ کی ابتدا ہوئی.
حوالہ: ہمدرد نو نہال جون ۲۰۱۵
Bookmarks