Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 23

Thread: Hazrat Essa Aleh Salam K 4 Mojzaat(حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے چار معجزات

  1. #1
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Arrow Hazrat Essa Aleh Salam K 4 Mojzaat(حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے چار معجزات


    حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے چار معجزات

    حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے بنی اسرائیل کے سامنے اپنی نبوت اور معجزات کا اعلان کرتے ہوئے یہ تقریر فرمائی۔ جو قرآن مجید کی سورہ آلِ عمران میں ہے:۔
    وَرَسُوۡلًا اِلٰی بَنِیۡۤ اِسْرَآءِیۡلَ ۬ۙ اَنِّیۡ قَدْ جِئْتُکُمۡ بِاٰیَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمْ ۙ اَنِّیۡۤ اَخْلُقُ لَکُمۡ مِّنَ الطِّیۡنِ کَہَیۡئَۃِ الطَّیۡرِ فَاَنۡفُخُ فِیۡہِ فَیَکُوۡنُ طَیۡرًۢا بِاِذْنِ اللہِ ۚ وَاُبْرِیُٔ الۡاَکْمَہَ وَالۡاَبْرَصَ وَاُحۡیِ الْمَوْتٰی بِاِذْنِ اللہِ ۚ وَاُنَبِّئُکُمۡ بِمَا تَاۡکُلُوۡنَ وَمَا تَدَّخِرُوۡنَ ۙ فِیۡ بُیُوۡتِکُمْ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لَّکُمْ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ ﴿ۚ49﴾

    ترجمہ کنزالایمان:۔اور رسول ہو گا بنی اسرائیل کی طرف یہ فرماتا ہوا کہ میں تمہارے پاس ایک نشانی لایا ہوں تمہارے رب کی طرف سے کہ میں تمہارے لئے مٹی سے پرند کی سی مورت بناتا ہوں پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ فوراً پرند ہوجاتی ہے اللہ کے حکم سے، اور میں شفا دیتا ہوں مادر زاد اندھے اور سپید داغ والے کو، اور میں مردے جلاتا ہوں اللہ کے حکم سے، اور تمہیں بتاتا ہوں جو تم کھاتے اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو۔ بے شک ان باتوں میں تمہارے لئے بڑی نشانی ہے اگر تم ایمان رکھتے ہو۔

    (پ3،آل عمران:49)
    اس تقریر میں آپ نے اپنے چار معجزات کا اعلان فرمایا:۔
    (۱)مٹی کے پرند بنا کر ان میں پھونک مار کر ان کو اڑا دینا۔
    (۲)مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو شفا دینا۔
    (۳)مردوں کو زندہ کرنا۔
    (۴)اور جو کچھ کھایا اور جو کچھ گھروں میں چھپا کر رکھا اس کی خبر دینا۔
    اب ان معجزات کی کچھ تفصیل بھی پڑھ لیجئے:۔
    مٹی کے پرند بنا کر اُڑا دینا:۔ جب بنی اسرائیل نے یہ معجزہ طلب کیا کہ مٹی کا پرند بنا کر اڑا دیں تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے مٹی کے چمگادڑ بنا کر ان کو اڑا دیا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پرندوں میں سے چمگادڑ کو اس لئے منتخب فرمایا کہ پرندوں میں سب سے بڑھ کر مکمل اور عجیب و غریب یہی پرندہ ہے کیونکہ اس کے آدمی کی طرح دانت بھی ہوتے ہیں اور یہ آدمی کی طرح ہنستا بھی ہے اور یہ بغیر پر کے اپنے بازوؤں سے اڑتا ہے اور یہ پرندہ جانوروں کی طرح بچہ جنتا ہے اور اس کو حیض بھی آتا ہے۔روایت ہے کہ جب تک بنی اسرائیل دیکھتے رہتے یہ چمگادڑ اڑتے رہتے اور اگر ان کی نظروں سے اوجھل ہوجاتے تو گر کر مرجاتے تھے۔ ایسا اس لئے ہوتا تھا تاکہ خدا کے پیدا کئے ہوئے اور بندئہ خدا کے پیدا کئے پرند میں فرق اور امتیاز باقی رہے۔
    (روح البیان،ج۲،ص۳۷،پ۳، آل عمران:۴۹)
    مادر زاد اندھوں کو شفا دینا:۔ روایت ہے کہ ایک دن میں پچاس اندھوں اور کوڑھیوں کو آپ کی دعا سے اس شرط پر شفاء حاصل ہوئی کہ وہ ایمان لائیں گے۔
    (تفسیر جمل،ج۱،ص۴۱۹،پ۳،آل عمران ۴۹)
    مردوں کو زندہ کرنا:۔روایت ہے کہ آپ نے چار مردوں کو زندہ فرمایا:۔
    (۱)عاذر اپنے دوست کو۔ (۲)ایک بڑھیا کے لڑکے کو۔
    (۳)ایک عُشر وصول کرنے والے کی لڑکی کو۔ (۴)حضرت سام بن نوح علیہ السلام کو۔
    عاذر:۔یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ایک مخلص دوست تھے جب ان کا انتقال ہونے لگا تو ان کی بہن نے آپ کے پاس قاصد بھیجا کہ آپ کا دوست مررہا ہے۔ اس وقت آپ اپنے دوست سے تین دن کی دوری کی مسافت پر تھے۔ عاذر کے انتقال و دفن کے بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام وہاں پہنچے اور عاذر کی قبر کے پاس تشریف لے گئے اور عاذر کو پکارا تو وہ زندہ ہو کر اپنی قبر سے باہر نکل آئے اور برسوں زندہ رہے اور صاحب ِ اولاد بھی ہوئے۔
    بڑھیا کا بیٹا:۔یہ مرگیا تھا اور لوگ اس کا جنازہ اٹھا کر اس کو دفن کرنے کے لئے جا رہے تھے۔ ناگہاں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ادھر سے گزر ہوا تو وہ آپ کی دعا سے زندہ ہو کر جنازہ سے اٹھ بیٹھا اور کپڑا پہن کر اپنے جنازہ کی چارپائی اٹھائے ہوئے اپنے گھر آیا اور مدتوں زندہ رہا اور اس کی اولاد بھی ہوئی۔
    عاشر کی بیٹی:۔ایک چنگی وصول کرنے والے کی لڑکی مرگئی تھی۔ اس کی موت کے ایک دن بعد حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دعا سے زندہ ہو گئی اور بہت دنوں تک زندہ رہی اور اس کے کئی بچے بھی ہوئے۔
    حضرت سام بن نوح:۔ اوپر کے تینوں مردوں کو آپ نے زندہ فرمایا تو بنی اسرائیل کے شریروں نے کہا کہ یہ تینوں درحقیقت مرے ہوئے نہیں تھے بلکہ ان تینوں پر سکتہ طاری تھا اس لئے وہ ہوش میں آگئے لہٰذا آپ کسی پرانے مردہ کو زندہ کر کے ہمیں دکھایئے تو آپ نے فرمایا کہ حضرت سام بن نوح علیہ السلام کو وفات پائے ہوئے چار ہزار برس کا زمانہ گزر گیا۔ تم لوگ مجھے ان کی قبر پر لے چلو میں ان کو خدا کے حکم سے زندہ کردیتا ہوں تو آپ نے ان کی قبر کے پاس جا کر اسم اعظم پڑھا تو فوراً ہی حضرت سام بن نوح علیہ السلام قبر سے زندہ ہو کر نکل آئے اور گھبرائے ہوئے پوچھا کہ قیامت قائم ہو گئی؟ پھر وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر ایمان لائے پھر تھوڑی دیر بعد ان کا انتقال ہو گیا۔
    جو کھایا اور چھپایا اس کو بتا دیا:۔حدیث شریف میں ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اپنے مکتب میں بنی اسرائیل کے بچوں کو ان کے ماں باپ جو کچھ کھاتے اور جو کچھ گھروں میں چھپا کر رکھتے وہ سب بتا دیا کرتے تھے۔ جب والدین نے بچوں سے دریافت کیا کہ تمہیں ان باتوں کی کیسے خبر ہوتی ہے؟ تو بچوں نے بتا دیا کہ ہم کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام مکتب میں بتا دیتے ہیں۔ یہ سن کر ماں باپ نے بچوں کو مکتب جانے سے روک دیا اور کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام جادوگر ہیں۔ جب حضرت عیسیٰ علیہ السلام بچوں کی تلاش میں بستی کے اندر داخل ہوئے تو بنی اسرائیل نے اپنے بچوں کو ایک مکان کے اندر چھپا دیا کہ بچے یہاں نہیں ہیں آپ نے پوچھا کہ گھر میں کون ہیں؟ تو شریروں نے کہہ دیا کہ گھر میں سوّر بند ہیں۔ تو آپ نے فرمایا کہ اچھا سوّر ہی ہوں گے۔ چنانچہ لوگوں نے اس کے بعد مکان کا دروازہ کھولا تو مکان میں سے سوّر ہی نکلے۔ اس بات کا بنی اسرائیل میں چرچا ہو گیا اور بنی اسرائیل نے غیض و غضب میں بھر کر آپ کے قتل کا منصوبہ بنالیا۔ یہ دیکھ کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ حضرت بی بی مریم رضی اللہ عنہا آپ کو ساتھ لے کر مصر کو ہجرت کر گئیں۔ اس طرح آپ شریروں کے شر سے محفوظ رہے۔
    (تفسیر جمل علی الجلالین،ص۴۱۹،پ۳، آل عمران ۴۹)

  2. #2
    ikram62's Avatar
    ikram62 is offline Anti-spam
    Last Online
    30th March 2024 @ 09:55 PM
    Join Date
    14 Feb 2010
    Location
    Mardan
    Age
    49
    Gender
    Male
    Posts
    9,235
    Threads
    1149
    Credits
    6,062
    Thanked
    801

    Default

    جزاک اللہ

  3. #3
    M.Aqib123's Avatar
    M.Aqib123 is offline Advance Member
    Last Online
    23rd December 2019 @ 04:49 PM
    Join Date
    06 Aug 2014
    Location
    404 Error
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    1,178
    Threads
    14
    Credits
    37
    Thanked
    177

    Default

    [SIGPIC][/SIGPIC]

  4. #4
    Zahidkpr is offline Senior Member+
    Last Online
    28th June 2023 @ 10:40 AM
    Join Date
    07 Apr 2013
    Gender
    Male
    Posts
    541
    Threads
    32
    Credits
    455
    Thanked
    46

    Default

    Nice

  5. #5
    M-Tahir is offline Member
    Last Online
    24th October 2015 @ 09:12 PM
    Join Date
    13 May 2015
    Location
    Tando M Khan
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    3,207
    Threads
    359
    Thanked
    439

    Default

    جزاک اللہ

  6. #6
    Anees.Khan is offline Member
    Last Online
    6th October 2016 @ 09:01 PM
    Join Date
    18 Dec 2014
    Location
    @itdunya.com
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    6,040
    Threads
    333
    Thanked
    627

    Default


  7. #7
    Muaavia's Avatar
    Muaavia is offline Senior Member
    Last Online
    29th December 2018 @ 11:49 PM
    Join Date
    07 Jun 2014
    Gender
    Male
    Posts
    5,705
    Threads
    91
    Credits
    1,249
    Thanked
    434

    Default

    [SIZE="5"][CENTER][COLOR="Black"][FONT="Jameel Noori Nastaleeq"]آخر موت ہے[/FONT][/COLOR][/CENTER][/SIZE]

  8. #8
    Join Date
    10 Aug 2009
    Location
    ***************
    Gender
    Female
    Posts
    544
    Threads
    20
    Thanked
    26

    Default

    جزاک اللہ

  9. #9
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    جزاک اللہ خیرا

  10. #10
    Help4everyone's Avatar
    Help4everyone is offline Advance Member
    Last Online
    11th April 2024 @ 11:47 AM
    Join Date
    01 Jul 2010
    Location
    Faisalabad
    Age
    26
    Gender
    Male
    Posts
    1,294
    Threads
    132
    Credits
    353
    Thanked
    79

    Default


  11. #11
    Jamil Afridi's Avatar
    Jamil Afridi is offline Advance Member
    Last Online
    5th June 2020 @ 03:49 PM
    Join Date
    27 Nov 2010
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,465
    Threads
    40
    Credits
    350
    Thanked
    88

    Default

    I love Pakistan

  12. #12
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Default

    آمین
    تھریڈ پسند کرنے کے لیئے آپ کا بے حد شکریہ
    جزاکہم اللہ خیرا

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. اسلام تلوار سے نہیں پھیل
    By imran sdk in forum General Discussion
    Replies: 2
    Last Post: 30th June 2019, 10:11 PM
  2. Replies: 13
    Last Post: 1st November 2016, 03:19 PM
  3. رمضان الکریم ۔۔۔۔ تیاری
    By talhaghazi in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 10
    Last Post: 22nd June 2014, 10:18 AM
  4. Replies: 11
    Last Post: 21st September 2011, 02:17 AM
  5. Replies: 1
    Last Post: 17th March 2009, 03:14 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •