Results 1 to 10 of 10

Thread: Wasiyat Se Kya Murad Hai?(وصیت سے کیا مراد ہے؟ )

  1. #1
    Najam Mirani's Avatar
    Najam Mirani is offline Senior Member+
    Last Online
    28th July 2016 @ 11:49 PM
    Join Date
    08 Dec 2013
    Location
    Larkana
    Gender
    Male
    Posts
    2,334
    Threads
    973
    Credits
    10
    Thanked
    1244

    Arrow Wasiyat Se Kya Murad Hai?(وصیت سے کیا مراد ہے؟ )


    وصیت سے کیا مراد ہے؟

    علامہ بَدْرُالدِّیْن عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی عمدۃُ القاری میں وصیت کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ’’ تَمْلِیْکُ مُضَافٍ اِلٰی مَا بَعْدَ الْمَوْتِ‘‘ یعنی کسی کو اپنے مرنے کے بعد اپنے مال کا مالک بنانا ۔
    (عمدۃ القاری، کتاب الوصایا، ۱۰/۳ )
    بہارِ شریعت میں ہے :’’بطورِاحسان کسی کو اپنے مرنے کے بعد اپنے مال یا منفعت کا مالک بنانا وصیت کہلاتا ہے۔ وصیّت کرنا مستحب ہے جب کہ اس پر حقوقُ اللہ کی ادائیگی باقی نہ ہو،اگر اس پر حقوق اللہ کی ادائیگی باقی ہے جیسے اس پر کچھ نمازوں کا ادا کرنا باقی ہے یااس پر حج فرض تھا ادا نہ کیا یا روزہ رکھنا تھا نہ رکھا تو ایسی صورت میں ان کے لئے وصیّت کرنا واجب ہے۔
    (ملخصاًبہارشریعت، ۳/۹۳۶، حصہ۱۹ )
    وصیت کی اقسام

    علامہ محمد اَمِیْن اِبنِ عَابِدِیْن شامی قُدِّسَ سِرُّہُ السَّامِی فتاویٰ شامی میں فرماتے ہیں : وصیت کی چار اقسام ہیں
    واجب: فرائض و واجبات میں سے جن چیزوں کو ادا نہ کرسکا ان کی وصیت کرنا اس پر واجب ہے مثلاً زکوٰۃ ادا نہیں کی یا حج نہیں کیا تو ان کے متعلق وصیت کرے (یا اس نے نمازیں اور روزے چھوڑدئیے تھے اور ان کی قضا نہیں کی تھی ان کے بارے میں وصیت کرے)یا مالی کفارے ادا نہیں کئے تھے ان کے لئے وصیت کرے اسی طرح بندوں کے جو حقوق ادا نہیں کر سکا ان کے متعلق وصیت کرے مثلاً کسی کا قرض دینا ہے جس کے بارے میں کسی کو پتہ نہیں ، کسی کی امانت دینی ہے یاکسی کی کوئی چیز غصب کرلی تھی اس کو واپس کرنا ہے اس قسم کی وصیت کرنا واجب ہے ۔
    مستحب: مدرسوں ، مساجد، علمائے کرام ، دینی طلبہ، غریب قرابت داروں اور دیگر امورِ خیر میں خرچ کرنے کی وصیت کرنا مستحب ہے۔
    مباح : اپنے رشتہ داروں اور غیروں میں سے امیروں کے لئے وصیت کرنا مباح ہے ۔
    مکروہ : فاسق و فاجر لوگوں کے لئے وصیت کرنا مکروہ ہے ۔
    (رد المحتار، ۱۰/۳۵۴، ملخصاً)
    بہار شریعت میں ہے کہ: جس کے پاس تھوڑا مال ہو اس کے لئے افضل وصیت نہ کرنا ہے ۔
    (بہار شریعت، ۳/۹۳۸، حصہ ۱۹)
    وصیت لکھنا مستحب ہے

    علامہ اَبُو زَکَرِیَّا یَحْیٰی بِنْ شَرف نَوَوِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی شرح مسلم میں فرماتے ہیں : وصیت کی مشروعیت پر تمام مسلمانوں کا اجماع ہے لیکن ہمارا اور جمہور کا مذہب یہ ہے کہ وصیت مستحب ہے واجب نہیں۔ لیکن اگر انسان پر کسی کا قرض ہو یا کسی کا حق ہو یا امانت ہو تو اس کی وصیت کرنا لازم ہے۔ اگر انسان کے پاس وصیت کے لائق کوئی چیز ہو تو احتیاط اسی میں ہے کہ اس کی وصیت لکھی ہوئی ہو اور مستحب یہ ہے کہ وصیت جلدی لکھ لے اور اپنی تندرستی میں لکھے اور کسی کو گواہ بھی بنا لے ۔
    (شرح مسلم للنووی، کتاب الوصیۃ،۶ /۷۴، الجزء الحادی عشر )
    وصیت تہائی مال میں جاری ہوگی

    علامہ بَدْرُالدِّیْن مَحْمُوْد بِنْ اَحْمَد عَیْنِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی عُمْدَۃُ الْقَارِی میں حضرتِ سَیِّدُنا سَعد بن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ والی حدیث کے تحت فرماتے ہیں : جمہور فقہائے کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے اس حدیثِ پاک کو مقدارِ وصیت کے بارے میں اصل قرار دیا ہے اور اہلِ علم کا اس پر اتفاق ہے کہ وصیت ثُلُث(یعنی تہائی 1/3) مال سے مُتَجَاوِز (زیادہ) نہیں ہونی چاہیے ، علمائے کرام رَحِمَھُمُ اللہُ السَّلَام کے نزدیک ثُلُث ( تہائی مال) سے زیادہ وصیت کرنا جائز نہیں بلکہ مستحب یہ ہے کہ ثُلُت مال سے کم وصیت کی جائے ۔
    (عمدۃ القاری، کتاب الجنائز، باب رثاء النبی سعد بن خولۃ، ۶/ ۱۲۴،تحت الحدیث:۱۲۹۵)
    بہارِ شریعت میں ہے:’’ادائیگیٔ قرض کے بعد وصیت کا نمبر آتا ہے۔ قرض کے بعد جو مال بچا ہو اس کے تہائی سے وصیتیں پوری کی جائیں گی۔ ہاں اگر سب وُرَثہ بالغ ہوں اور سب کے سب تہائی مال سے زائد سے وصیت پوری کرنے کی اجازت دے دیں تو جائز ہے۔
    (بہارِ شریعت، ۳/۱۱۱۱، حصہ۲۰ )

  2. #2
    Mirza5454691's Avatar
    Mirza5454691 is offline Senior Member+
    Last Online
    21st September 2015 @ 07:00 PM
    Join Date
    01 Aug 2014
    Location
    Jhok Sharif
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    839
    Threads
    70
    Credits
    1,030
    Thanked
    86

    Default

    بہت عمدہ
    جزاک اللہ خیرا

  3. #3
    Anees.Khan is offline Member
    Last Online
    6th October 2016 @ 09:01 PM
    Join Date
    18 Dec 2014
    Location
    @itdunya.com
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    6,040
    Threads
    333
    Thanked
    627

    Default

    جزاک اللہ

  4. #4
    Saeed785's Avatar
    Saeed785 is offline Member
    Last Online
    17th December 2015 @ 06:08 PM
    Join Date
    06 Aug 2015
    Gender
    Male
    Posts
    665
    Threads
    20
    Thanked
    60

    Default


  5. #5
    Ranahashim's Avatar
    Ranahashim is offline Senior Member+
    Last Online
    6th September 2019 @ 02:32 PM
    Join Date
    12 Jan 2013
    Location
    Bahawalpur
    Gender
    Male
    Posts
    2,298
    Threads
    112
    Credits
    127
    Thanked
    249

    Default

    MashAllah
    very very Nice maza a gia
    itdunya.com/RanaHashim

  6. #6
    Ranahashim's Avatar
    Ranahashim is offline Senior Member+
    Last Online
    6th September 2019 @ 02:32 PM
    Join Date
    12 Jan 2013
    Location
    Bahawalpur
    Gender
    Male
    Posts
    2,298
    Threads
    112
    Credits
    127
    Thanked
    249

    Default

    MashAllah
    very very Nice maza a gia

  7. #7
    M-Tahir is offline Member
    Last Online
    24th October 2015 @ 09:12 PM
    Join Date
    13 May 2015
    Location
    Tando M Khan
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    3,207
    Threads
    359
    Thanked
    439

    Default

    جزاک اللہ

  8. #8
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member+
    Last Online
    11th October 2016 @ 03:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    جزاک اللہ خیرا

  9. #9
    Nizam.'s Avatar
    Nizam. is offline Advance Member
    Last Online
    19th January 2023 @ 12:19 AM
    Join Date
    22 Dec 2014
    Location
    Naukot sindh
    Age
    27
    Gender
    Male
    Posts
    1,219
    Threads
    145
    Credits
    2,992
    Thanked
    111

    Default


  10. #10
    Yasin Khan's Avatar
    Yasin Khan is offline Senior Member
    Last Online
    22nd November 2017 @ 09:42 PM
    Join Date
    25 Dec 2008
    Location
    Rawalpindi
    Age
    46
    Gender
    Male
    Posts
    874
    Threads
    44
    Credits
    84
    Thanked
    93

    Default


Similar Threads

  1. کھوٹا سکّہ
    By s_wasim9 in forum Baat cheet
    Replies: 12
    Last Post: 18th March 2016, 09:58 AM
  2. لمبی عمر کا راز
    By Tanveer99 in forum Baat cheet
    Replies: 10
    Last Post: 12th April 2015, 04:21 PM
  3. Replies: 8
    Last Post: 20th April 2014, 06:42 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •